30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذات نہ ٹھہرایا تو جیسے معتزلہ نے تعدد قدماء سے بچنے کونفی صفات کی اور اپنا نام اصحاب التوحید رکھا،یونہی اس طائفہ جدید نے اشتراك لفظ وجوب سے بھاگنے کو نفی اقتضائے ذات کی اور اپنا نام موحد تراشا،وفی ذلك اقول: ؎
خَسِرَالَّذِیْنَ بِالْاِعْتِزَا لِ وَبِالتَّوَھُّبِ جَاءُوا
ذَا اَھْلُ تَوْحِیْدٍ وَذَا ك مُوَحَّد غَوَاء
نعم القلوب تشابھت فتناسب الاسماء [1]
(خسارے میں مبتلا ہیں جو معتزلی اور وہابی بنے،معتزلی اہل توحید اور وہابی موحد گمراہ،ان کے دل ایك جیسے ہیں اور ناموں میں بھی مناسب ہے۔ت)
تنبیہ نبیہ:جہول سفیہ کو جب کہ اس کے استاذ قدیم ابلیس رحیم علیہ اللعن نے یہ نقصان وتلوث باری عزوجل کا مہبلکہ سکھایا،تو دوسری کتاب افصاح الباطل مسمٰی بہ اٰیضاح الحق میں ترقیق ضلال وشدت نکال کا رستہ دکھایا،یعنی اس میں نہایت دردیدہ دہنی مسائل وتقدیس باری تعالٰی عزوجل کو جن پر تمام اہلسنت کااجماع قطعی ہے صاف بدعت حقیقۃ بتایا،جری بیباك کی وہ عبارتِ ناپاك یہ ہے:
|
تنزیہ اوتعالٰی اززمان ومکان وجہت واثبات رؤیت بلاجہت ومحاذات وقول بصدور عالم برسبیل ایجاب واثبات قدم عالم وامثال آں ہمہ از قبیل بدعات حقیقیہ است اگر صاحب آں اعتقادات مذکورہ را از جنس عقائد دینیہ می شمارد[2]اھ ملخصا۔ |
زمان،مکان،جہت اور رؤیت بلاجہت ومحاذات سے الله تعالٰی کو پاك کہنا اورجہاں کا صدور بطور ایجاب وعالم کا قدم ثابت کرنا اور ایسے دیگر امور یہ تمام حقیقی بدعات ہیں جبکہ مذکور اعتقاد والے لوگ ان مذکورہ امور کو دینی عقائد میں شمار کرتے ہیں اھ ملخصا(ت) |
دیکھو کیسا بے دھڑك لکھ دیا کہ الله عزوجل کی یہ تنزیہیں کہ اسے زمانہ ومکان وجہت سے پاك جاننا اور اس کا دیدار بلاکیف حق ماننا سب بدعت حقیقیہ ہیں،سچ ہے جب الله تعالٰی کے لئے ہر عیب وآلائش کو ممکن ماننا سنت ملعونہ امام نجدیہ ہے تو اس عزیز مجید جل مجدہ کی تنزیہ وتقدیس آپ ہی بدعت حقیقیہ شریعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع