دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اگر کسی نے ایك جگہ عجز مان لیا تو تمھارے امام کے ایمان عــــــہ۱ پر کیا بے جا کیا،ایك امر کہ خدا کے لئے اس سے کروڑ درجہ بدتر ممکن تھا،اس نے خرمن سے ایك خوشہ تسلیم کرلیا پھر کیا قہر کیا مگر تمھارا امام جو خدا کے ناقص عیبی ملوث آلائشی ہوسکنے پر ایمان لایا نہ یہ قابل افسوس نہ خلاف امت ہے،یہ تمھارے پیشوایان دین کی مت ہے،معاذالله اس امام کی بدولت طائفہ بیچارے کی کیا بری گت ہے،

ثم اقول: اس سے بڑھ کر مظلمہ حائفہ تناقض صریح امام الطائفہ اسی منہ سے خدا کے لئے عیب و تلوث ممکن مانتا ہے،اسی منہ سے کہتا ہے جھوٹ نہ بول سکے تو قدرت جو گھٹ جائے گی،جی گھٹ جائے گی توکیا آفت آئے گی،آخر جہاں ہزار عیب ممکن تھے اینہم برعلم بس عــــــہ۲ ہے یہ کہ رب کریم رؤف ورحیم عزہ مجدہ اپنے اضلال سے پناہ میں رکھے اٰمین اٰمین بجاہ سید الھادین محمدن الصادق الحق المبین،صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ وعلٰی الہ وصحبہ اجمعین۔

تازیانہ ۲: اقول: وباﷲ التوفیق،ایہا المسلمون! حاشا یہ نہ جاننا کہ باری عزوجل کا عیوب و نقائص سے ملوث ہونا اس شخص کے نزدیك صرف ممکن ہی نہیں ہے،نہیں نہیں بلکہ یقینا اسے بالفعل ناقص جانتا اور کمال حقیقی سے دور مانتا ہے،اے مسلمان! کمال حقیقی یہ ہے کہ اس صاحب کمال کی نفس ذات مقتضی جملہ کمالات ومنافی تولثات ہو اور قطعا جو ایسا ہوگا اسی پر ہر عیب ونقصان محال ذاتی ہوگا کہ ذات سے مقتضائے ذات کا ارتفاع یکاذات یا منافی ذات کا اجتماع دونوں قطعا بدیہی الامنتاع،اور بیشك ہم اہلسنت اپنے رب کو ایسا ہی مانتے ہیں،اور بیشك وہ سچے کمال والا ایسا ہی ہے،اس شخص نے کہ اس عزیز جلیل پر عیب و نقصان کا امکان مانا تو قطعا کمالات کو اس کا مقتضائے ذات نہ جانا تو یہ کمال حقیقی سے بالفعل خالی اور حقیقۃ ناقص وفاقد مرتبہ عالی ہوا،آج وجہ معلوم ہوئی کہ یہ طائفہ تالفہ اپنے آپ کو موحد اور اہلسنت کو مشرك کیوں کہتاہے،اس کے زعم میں الله عزوجل کے لئے اثبات کمالات واجبہ للذات شرك ہے کہ لفظ وجوب جو مشترك ہوجائے گا اگرچہ وجوب بالذات ووجوب للذات کا فرق اس طفل مکتب پر بھی مخفی نہیں جو اربعہ وزجیت کی حالت جانتاہے،ولہذا اس فرقہ ضالہ نے باتباع کرامیہ کمالات الٰہیہ کو مقتضائے 

عــــــہ۱: وانتظر ماسنلقی علیك ان السفیہ قائل با لامکان الوقوعی بالوقوع لابمجرد الامکان الذاتی ۱۲ منہ سلمہ اﷲ تعالٰی

عــــــہ۲:ولاتنس مااشرنا ك الیہ ۱۲ منہ۔

ہماری آئندہ گفتگو کا انتظار کرو یہ بیوقوف امکان وقوعی بلکہ وقوع کاقائل ہے نہ کہ محض امکان ذاتی کا،۱۲ منہ سلمہ الله تعالٰی ۔ (ت)

جس کی طرف ہم نے تمھیں متوجہ کیا ہے اسے مت بھولنا ۱۲منہ (ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن