30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بول وبراز سے کون مانع،اسی طرح لاکھوں کفریات لازم آئیں گے کہ تمھارے امام کا وہ بہتان امکان تسلیم ہوکر قیامت تك ان سے مفر نہ ملے گی۔
|
" لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُبْطِلَ الْبٰطِلَ وَلَوْکَرِہَ الْمُجْرِمُوۡنَ ۚ﴿۸﴾"[1] |
اسی طرح کہ سچ کو سچ کرے اور جھوٹ کو جھوٹا اگرچہ برا مانیں مجرم(ت) |
مسلمانوں نے دیکھا کہ اس طائفہ تالفہ کے سردار وامام مدعی اسلام نے کیا بس بویااور کیا کچھ کھویا اور لاکھوں عقائد اسلام کو کیسے ڈبویا،ہزاروں کفر شنیع وضلال کا دروازہ کیسا کھولا کہ اس کا مذہب مان کر کبھی بند نہ ہوگا۔پھر دعوٰی یہ ہے کہ دنیا پھر میں ہمیں موحد ہیں باقی سب مشرک،سبحان الله یہ منہ اور یہ دعوٰی،اورناقص وعیبی وملوث خدا کے پوجنے والے! کس منہ سے اپنے تراشیدہ موہوم کو حضرت سبحانہ کہتاہے،سبحان الله وہی تو سبحانہ کے قابل جس میں دنیابھر کے عیبوں آلائشوں کا امکان حاصل،العزۃ لله میں اپنے رب ملك سبوح قدوس عزیز مجید عظیم جلیل کی طرف بہزار جان وصد ہزار جان براءت کرتاہوں تیرے اس عیبی آلائش تراشیدہ معبود اور اس کے سب پوجنے والوں سے،مسلمانو! تمھارے رب کی عزت وجلال کی قسم کہ تمھارا سچا معبود جل وعلا،وہ پاك ومنزہ وسبوح وقدوس ہے جس کے لئے تمام صفات کمالیہ ازلًا ابدًا واجب للذات اور اصلا کسی عیب دلوث سے ملوث ہونا جزمًاقطعا محال بالذات اس کی پاك قدرت اس ناپاك شناعت سے بری ومنزہ کہ معاذالله اپنے عیبی وناقص بنانے پر حاصل ہو،"" فَنِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیۡرُ ﴿٪۷۸﴾[2](کیا ہی اچھا مولا اور کیا ہی اچھا مدد گار۔ت)یہ ملا ئے ملوم کا مولائے موہوم تھا جو اپنے لئے عیوب وفواحش پر قدرت تو رکھتاہے مگر لوگوں کے شرم ولحاظ یا ہمارے سچے خدا کے قہر وغضب سے ڈرکر باز رہتاہے۔
|
" ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوۡبُ ﴿۷۳﴾"[3] لَبِئْسَ الْمَوْلٰی وَ لَبِئْسَ الْعَشِیۡرُ ﴿۱۳﴾""[4]۔ |
کتنا کمزور چاہنے والا اور جس کو چاہا،بیشك کیا ہی برا مولٰی اور بیشك کیا ہی برا رفیق۔(ت) |
اوسفید ملوم کذب ظلوم الوہیت ومنقصت باہم اعلٰی درجہ تنافی پر ہیں،الٰہ وہی ہے جس کے لئے جمیع صفات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع