30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الْعٰبِدِیۡنَ ﴿۸۱﴾"[1] |
پوجنے والاہوں۔ |
تو قطعا دوخدا کا امکان ہوا اگرچہ منافی گیر ہو کر امتناع بالغیر ٹھہرے اور جب ایك ممکن ہو تو کروڑوں ممکن کہ قدرت خدا کو انتہا نہیں ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔
خامسا ملائے دہلی کا خدائے موہوم کہاں کہاں آدمی کی حرص کرے گا،آدمی کھانا کھاتاہے،پانی پیتا ہے،پاخانہ پھرتاہے،پیشاب کرتاہے،آدمی قادر ہے کہ جس چیز کودیکھنا نہ چاہے انکھیں بند کرلے،سننا نہ چاہے کانوں میں انگلیاں دے لے،آدمی قادر ہے کہ آپ کو دریامیں ڈوبو دے آگ سے جلالے،خاك پر لیٹے کانٹوں پر لوٹے،رافضی ہوجائے،وہابی بن جائے،مگر ملائے ملوم کامولائے موہوم یہ سب باتیں اپنے لے کرسکتاہوگا،ورنہ عاجز ٹھہرے گا اور کمال قدرت میں آدمی سے گھٹ رہے گا،
اقول غرض خدائی سے ہر طرح ہاتھ دھوبیٹھنا ہے نہ کرسکا تو حضرت کے زعم میں عاجز ہوا اور عاجز خدا نہیں کرسکا تو ناقص ہوا ناقص خدانہیں۔محتاج ہوا محتاج خدا نہیں۔ملوث ہوا ملوث خدا نہیں۔تو شمس ومس کی طرح اظہر و ازہر کہ دہلوی بہادر کا یہ قول ابتر حقیقۃ انکار خدا کی طرف منجر،
|
" وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖۤ "[2]،والعیاذباﷲ من اضلا الشیطن۔ |
انھوں نے الله تعالٰی کی صحیح قدر نہیں کی،اور شیطان کی گمراہی سے الله تعالٰی کی پناہ۔(ت) |
مگر"سبحان ربنا"ہمارا سچا خدا سب عیبوں سے پاك اور قدرت علی المحال کی تہمت سراپا ضلال سے کمال منزہ عالم اور عالم کے اعیان اعراض،ذوات،صفات،اعمال،اقوال،خیر شر صدق کذب حسن قبیح سب اسی کی قدرت کاملہ وارادہ الیہ سے ہوتے ہیں نہ کوئی ممکن اس کی قدرت سے باہر نہ کسی کی قدرت اس کی قدرت کے ہمسر نہ اپنے لئے کسی عیب پر قادر ہونا اس کی شان قدوسی کے لائق ودرخور،
|
تعالٰی اﷲ عما یقول الظالمون علواکبیرا o وسبحن اﷲ بکرۃواصیلا،والحمد اﷲ حمد کثیرا۔ |
الله تعالٰی اس سے بہت بلند ہے جو یہ ظالم کہتے ہیں،صبح وشام الله تعالٰی کی تقدیس وپاکیزگی ہے اور تمام اور کثیر حمد الله تعالٰی کے لئے ہے۔(ت) |
ثم اقول: ذہن فقیر میں ان پانچ کے علاوہ ہذیان مذکور پر اور ابحاث دقیقہ کلامیہ ہیں جن کے ذکر کے لئے مخاطب قابل فہم دقائق درکار نہ وہ حضرات جن میں اجلہ واکابر کا مبلغ علم سیدھی سیدھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع