دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اسی میں فرمایا:

وبالجملۃ فذلك التقدیر الفاسد یؤدی الی تخلیط عظیم لا یبقی معہ شیئ من الایمان ولامن المعقولات اصلا [1]۔

یعنی بہ تقدیر فاسد(کہ باری عزوجل محالات پر قادرہے)وہ سخت درہمی وبرہمی کا باعث ہوگی جس کے ساتھ نہ ایمان کا نام ہے نہ اصلا احکام عقل کا نشان۔

اسی میں فرمایا:

وقع ھٰھنا لابن حزم ھذیان بین البطلان لیس لہ قدوۃ ورئیس الاشیخ الضلالۃ ابلیس [2]۔

یعنی سومسئلہ قدرت میں ابن حزم سے وہ بہکی بہکی بات کھلی باطل واقع ہوئی جس میں اس کا کوئی پیشوا نہ رئیس مگر سردار گمراہی ابلیس۔

کنز الفوائد میں فرمایا:

القدرۃ والارادۃ صفتان مؤثرتان و المستحیل لا یمکن ان یتأثربھما اذ یلزم ح ان یجوز تعلقھا باعدام نفسھا واعدام الذات العالیۃ واثبات الالوھیۃ لما لایقبلھا من الحوادث و سلبھا عن مستحقھا جل وعلا فای قصور وفساد ونقص اعظم من ھذا وھذا التقدیر یودی الی تخلیط عظیم وتخریب جسیم لایبقی معہ عقل ولانقل ولاایمان ولاکفر ولعماءۃ بعض الاشیاء من المبتدعۃ من ھذا صرح بنقیضہ فانظر عما ھذا المبتدع کیف عمی یلزم علی ھذا القول

یعنی قدرت اور ارادہ دونوں صفتیں مؤثرہیں،اور محال کا ان سے متاثر ہونا ممکن نہیں ورنہ لازم آئے کہ قدرت وارادہ اپنے نفس کے عدم اور خود الله تعالٰی کے عدم اور مخلوق کو خدا کردینے اور خالق سے خدائی چھین لینے ان سب باتوں سے متعلق ہوسکے اس سے بڑھ کر کون ساقصور وفساد ونقصان ہوگا اس تقدیر پر وہ سخت درہمی اور عظیم خرابی لازم آئے گی،جس کے ساتھ نہ عقل رہے نہ نقل نہ ایمان نہ کفر،اور بعض اشقیائے بدمذہب کو جو یہ امر نہ سوجھا تو صاف لکھ گیا کہ ایسی بات پر خدا قادر ہے اب اس بدعتی کا اندھا پن دیکھو کیونکر اسے نہ سوجھیں وہ شناعتیں جو اس برے قول پر لازم آئیں گی جن کی طرف

 


 

 



[1] المطالب الوفیۃ لعبد الغنی النابلسی

[2] المطالب الوفیۃ لعبد الغنی النابلسی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن