دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

"وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۲۹

"[1]

تم نہ چاہوں گے مگریہ کہ الله چاہے جو پروردگار ہے سارے جہاں کا۔

ع             اس کا چاہا ہوا ہمارا نہ ہوا

؎  ماشئت کان وماتشاء یکون                                                          لامایشاء الدھر والافلاک

(جوتوں نے چاہا ہوگیا،جو آپ چاہیں گے وہ ہوجائے گا،نہیں ہوگا جو دہر اور افلاك چاہیں گے۔ت)

پھر کتنا بڑا فریب دیا ہے کہ آدمی کافعل قدرت الٰہی سے جداہے یہ خاص اشقیائے معتزلہ کامذہب نامہذب ہے قرآن عظیم کا مردود ومکذب۔

ثانیا اقول: اس ذی ہوش سے پوچھو انسان کو اپنا بڑا جھوٹ بولنے پر قدرت ہے یامعاذ الله الله عزوجل سے بلوانے پر،پھر قدرت عــــــہ بڑھنا تو جب ہوتاکہ الله تعالٰی آدمی سے جھوٹ بلوانے پر قابو نہ رکھتا اپنے کذب پرقادر نہ ہو تو انسان کو اس عزیل جلیل کے کذب پر کب قدرت تھی کہ قدرت الٰہی سے اس کی قدرت زائد ہوگئی ولکن " وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪ "[2] (لیکن"جسے الله نور نہ دے اس کے لئے کہیں نور نہیں"۔ت)

عــــــہ:فائدہ عائدہ ضروری الملاحظہ:ایھا المسلمون پر ظاہر کہ قدرت بڑھنے کے یہ معنی کہ ایك شے پر اسے قدرت ہے اسے نہیں،نہ یہ کہ اسے جس شے پر قدرت ہے وہ تو اس کی قدرت میں بھی داخل،مگر ایك اور چیز اس کی قدرت سے خارج جوہر گز ا سکی قدرت میں بھی داخل نہ تھی اسے قدرت بڑھنا کوئی مجنون ہی سمجھے گا،یہاں بھی دو چیزیں ہیں:ایك کذب انسان،وہ قدرت انسانی میں مجازا ہے اور قدرت ربانی میں حقیقۃ،دوم کذب ربانی،اس پر قدرت انسانی نہ قدرت ربانی،تو انسان ك قدرت کس بات میں،معاذالله مولی سبحانہ وتعالٰی کی قدرت سے بڑھ گئی،ہوایہ کہ ملاجی نے بغایت سفاہت وغباوت کہ تمغائے عامہ اہل بدعت ہے،یوں خیال کیا کہ انسان کو اپنے کذب پر قدرت ہے،اور بیعینہٖ یہی لفظ جناب عزت میں بول کر دیکھا کہ اسے بھی اپنے کذب پر قدرت چاہئے ورنہ جو چیز مقدور انسان بھی ہو مقدوررحمن نہ ہوئی،ختم الٰہی کا ثمرہ کہ دونوں جگہ اپنے اپنے کا لفظ دیکھ لیا اور فرق معنی اصلا نہ جانا،ایك جگہ اپنے سے مراد ذات انسان ہے،دوسری جگہ ذات رحمن جل وعلا،پھر جوشے قدرت انسانی میں تھی قدرت ربانی سے کب خارج ہوئی، " کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہُ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿۳۵" [3]۱۲ منہ


 

 



[1] القرآن الکریم ۸۱ /۲۹

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۴۰

[3] القرآن الکریم ۴۰ /۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن