دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

کا قائل نہیں؟جان برادر! یقین جان تعصب باطل واصرار عاطل کا وبال شدید ہے،آج نہ کھلا تو کل کیا بعید ہے،شب درمیان فردا " لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ"[1] (اگر ہم سنتے یا سمجھتے۔ت)کا،" ہٰذَا یَوْمٌ عَصِیۡبٌ ﴿۷۷"[2](یہ بڑی سختی کا دن ہے۔ت)الا

" اِنَّ مَوْعِدَہُمُ الصُّبْحُ ؕ اَلَـیۡسَ الصُّبْحُ بِقَرِیۡبٍ ﴿۸۱"[3](بیشك ان کا وعدہ صبح کے وقت ہے،کیا صبح قریب نہیں۔ت)اس دن

" رَبِّ ارْجِعُوۡنِ ﴿ۙ۹۹﴾ لَعَلِّیۡۤ اَعْمَلُ صٰلِحًا" [4](اے میرے رب مجھے واپس پھیر دیجئے شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں۔ت)کا جواب "œÐ" [5](ہر گزنہیں۔ت)ہوگا اور طعن بے امان " اَلَمْ یَاۡتِکُمْ نَذِیۡرٌ ﴿۸"[6](کیا تمھارے پاس کوئی ڈرسنانے والا نہ آیا تھا۔ت)کے جگر دوزتیر میں بلا کا پلا،ابھی سویراہے ہوش سنبھالو،آنکھیں مل ڈالو،راستہ سوجھنے کی راہ نکالو،چل تو دئیے،یہ بھی دیکھتے ہو کہ اس جھکی اندھیری میں کس کے پیچھے ہو،جس نے نہ صرف ایك مسئلہ کذب باری بلکہ خوارج،روافض،معتزلہ، مریسیہ، ظاہریہ، کرامیہ وغیرہم طوائف ضالہ کی بدعات شنیعہ اورا ن کے علاوہ صدہا ضلالت قبیحہ قطعیہ کی خندقیں جھنکائیں،اور تمھیں ان قہروں ٹھوکروں ستم لغزشوں کی خبر تك نہ ہوئی،چشم فہم میں وہ بلا کی نیندیں جھك آئیں اور پھر گمان یہ کہ اس بیہٹر راہ کا ہدایت مآل ہیہات ہیہات کہاں ہدایت اور کہاں یہ چال،

؎  اذاکان الغراب دلیل قوم                                سیھدیھم طریق الھالکینا

(جب کوّا کسی قوم کا رہبر ہو تووہ انھیں ہلاکت کی راہ پر ہی لے جائیگا۔ت)

لله اپنی حالت پر رحم کرو قبل اس کے کہ پھر معذرت " رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوۡنَا"[7](اے ہمارے رب! انھوں نے ہم کو بہکایا تھا۔ت)کام نہ آئے اور " قَالَ لَا تَخْتَصِمُوۡا"[8](میرے پاس نہ جھگڑو۔ت)کی غضب جھنجھلاہٹ " اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِیۡنَ اتُّبِعُوۡا"[9] (جب بیزار ہوں گے پیشوا اپنے پیروؤں سے۔ت)کارنگ دکھائے " رَبَّنَا افْتَحْ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ



[1] القرآن الکریم ۶۷/ ۱۰

[2] القرآن الکریم ۱۱/ ۷۷

[3] القرآن الکریم ۱۱ /۸۱

[4] القرآن الکریم ۲۳/ ۹۹ و ۱۰۰

[5] القرآن الکریم ۲۳ /۱۰۰

[6] القرآن الکریم ۶۷ /۸

[7] القرآن الکریم ۷/ ۳۸

[8] القرآن الکریم ۵۰ /۲۸

[9] القرآن الکریم ۲/ ۱۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن