30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تنبیہ:اقول: فرق ہے دلیل سمعی کے مناط استحالہ ومظہر استحالہ ہونے میں اول کے یہ معنی کہ استحالہ صدق آیت پر موقو ف ہے یعنی ورود دلیل نے محال کردیا اگر سمع میں نہ آتا عقلا ممکن تھا یہ استحالہ شرعی ہوگا،اور ثانی کایہ حاصل کہ صدق آیت ماننا استحالہ پر موقوف یعنی اگر محال عقلی نہ مانئے تو مفاد آیت صادق نہیں آتا یہ استحالہ عقلی ہوگا،فقیر نے ان تینوں دلیل آخیرین میں یہی طریقہ برتاہے،غایت یہ کہ کلام مقدمات مسلمہ پر مبنی ہوگا اس قدر دلیل کو عقلیت سے خارج نہیں کرتا کما لایخفی(جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔ت)خلاصہ یہ کہ آیات ان اثبات ہیں نہ لم ثبوت،والحمد ﷲ مالك الملکوت(تمام حمد ملکوت کے مالك کی ہے۔ت)یہ بحمدالله تیس۳۰ دلیلیں ہیں کہ عجالۃ حاضر کی گئیں،اور اگر غور استقصا کی فرصت ہوتی تو باری عزوجل سے امید زیادت تھی پھر بھی ع
درنہ خانہ اگر کسی ست یك حرف بس ست
(اگر خانہ میں کچھ ہے توایك حرف ہی کافی ہے۔ت)
|
واﷲ الھادی الٰی الحق المبین والحمد اﷲ رب العالمین۔ |
الله تعالٰی ہی واضح حق کی طرف رہنمائی فرمانے والا ہے اور سب تعریفیں الله رب العالمین کے لئے ہیں۔(ت) |
تنزیہ سوم عــــــہ رد ہذیانات امام و ہابیہ میں
یامعشرالمسلمین ! ان ہمارے عنایت فرما مخالفین ھداھم اﷲ تعالٰی الی الحق المبین(الله تعالٰی حق مبین کی طرف ان کی رہنمائی فرمائے،ت)کامعاملہ سخت نازك مجہلہ براہ سادگی ایك شخص کو امام بنالیا
عــــــہ: تنبیہ ضروری:قطع نظر اس سے کہ ان کے امام کا رد اُن کے ردکا امام ہے،بنظر نفس واقعہ فتنہ براہین بھی جس کے باعث یہ استفتاء میرٹھ سے آیا اورحضرت مولانا دام ظلہ العالی نے یہ جواب ہادی صواب رقم فرمایا اس تنزیہ کا لکھنا نہایت ضروری تھا کہ اس براہین قاطعہ ماارادبہ ان یوصل(جس کی مطلوب تك رسائی نہیں۔ت)کا یہ قول اسی امام الوہابیہ کی حمایت میں ہے انوار ساطعہ نے اس شخص کی طرف اشارہ کیا تھا کہ کوئی جناب باری عزاسمہ کو امکانِ کذب کا دھبا لگاتاہے[1]"اور براہین قاطعہ نے اسی کے درد حمایت وحمیت جاہلیت میں لکھا"مکان کذب کا مسئلہ تو اب جدید کسی نے نہیں نکالا [2] الٰی آخر الجہالۃ الفاحشہ"،تو اولا بپاس امامت،ثانیا بشرم حمایت ہرطرح ملاگنگوہی صاحب پر(بشرطیکہ یہ رسالہ قدسیہ دیکھ کر ہدایت نہ پائیں اور بعلت (باقی برصفحہ آئندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع