دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

تعالٰی اﷲ عما یقول الظلمون علوا کبیرا(ظالم جو کچھ کہتے ہیں الله تعالٰی کی ذات گرامی اس سے کہیں بلند ہے۔ت)

درجہ ۴:ہر قسم حکایت بے محکی عنہ کے تعمد سے اجتناب کلی کرے اگرچہ برائے سہووخطا حکایت خلاف واقع کاوقوع ہوتاہویہ درجہ خاص اولیاء الله کا ہے۔

درجہ ۵:الله عزوجل سہوا وخطًا بھی صدور کذب سے محفوظ رکھے مگر امکان وقوعی باقی ہو یہ مرتبہ اعاظم صدیقین کا ہے کہ:

ان اﷲ تعالٰی یکرہ فوق سمائہ ان یخطأ ابوبکر الصدیق فی الارض [1]۔رواہ الطبرانی فی المعجم الکبیر واالحارث فی مسندہ وابن شاھین فی السنۃ عن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

الله تعالٰی آسمان کے اوپر اس بات کونا پسند فرماتاہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی الله تعالٰی عنہ زمین پر غلطی کریں، اسے طبرانی نے معجم الکبیر میں،شیخ حارث نے مسند میں اور ابن شاھین نے السنۃ میں حضرت معاذ بن جبل رضی الله تعالٰی عنہ سے اور انھوں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ت)

درجہ ۶:معصوم من اﷲ ومؤید بالمعجزات ہوکہ کذب کا امکان وقوع بھی نہ رہے مگر بنظر نفس ذات امکان ذاتی ہو یہ رتبہ حضرات انبیاء مرسلین علیہم الصلٰوۃ والسلام اجمعین کا ہے۔

درجہ ۷:کذب کا مکان ذاتی بھی نہ ہو بلکہ اس کی عظمت جلیلہ وجالت عظیمہ بالذات کذب وغلط کی نافی ہو اور اس کی ساحت عزت کے گرد اس گردلوث کا گزر محال عقلی بہ نہایت درجات صدق ہے جس سے مافوق متصور نہیں اب آیہ کریمہ ارشاد فرمارہی ہے کہ تیرے رب کا صدق وعدل اعلی درجہ منتہی پر ہے تو واجب کہ جس طرح اس صدور ظلم وخلاف عدل باجمال اہلسنت محال عقلی ہے یونہی صدور کذب و خلاف صدق بھی عقلا ممتنع ہو،ورنہ صدق الٰہی غایت ونہایت تك نہ پہنچاہوگا کہ اس کے مافوق ایك درجہ اور بھی پیدا ہوگا یہ خود بھی محال اور قرآن عظیم کے خلاف،فثبت المقصود والحمد اﷲ العلی الودود (مقصود ثابت ہوگیا اور حمد الله بلند اور محبت فرمانے والے کے لئے ہے۔ت)


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ الحارث عن معاذ بن جبل حدیث ۳۲۶۳۱ موسستہ الرسالۃ بیروت ۱۱/ ۵۵۸،المعجم الکبیر بحوالہ الحارث حدیث ۱۲۴ المکتبۃ الفیصلیہ البیروت ۲۰/ ۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن