دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

لبیب صرف جمال جہاں آرائے حضور پرنور سید عالم سرور اکرم مولائے اعظم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دیکھ کر ایمان لائے،کہ لیس ھذا وجہ الکذابین یہ منہ جھوٹ بولنے والے کا نہیں۔اے شخص! یہ اس کے حبیب کا پیارا منہ تھا جس پر خوبی وبہار دوعالم نثار صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،اور۳ پاکی وقدوسی ہے اس کے وجہ کریم کے لئے،والله ! اگر آج حجاب اٹھاویں تو ابھی کھلتا ہے کہ اس وجہ کریم پر امکان کذب کی تہمت کس قدر جھوٹی تھی،مخالف اسے دلیل خطابی کہے مگر میں اسے حجت ایقانی لقب دیتااور مسلمانوں کی ہدایت ایمانی سے انصاف لیتا اور اپنے رب کے پاس اس دن کے لئے ودیعت رکھتاہوں۔

"یَوْمُ یَنۡفَعُ الصّٰدِقِیۡنَ صِدْقُہُمْ ؕ"[1]،" یَوْمَ لَا یَنۡفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوۡنَ ﴿ۙ۸۸﴾"[2]۔"اِلَّا مَنْ اَتَی اللہَ بِقَلْبٍ سَلِیۡمٍ ﴿ؕ۸۹﴾"[3]۔

وہ دن جس میں سچوں کو ان کا سچ کام آئے گا،جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے،مگر وہ جو الله کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر۔(ت)

باایں ہمہ اگر مجال باز نہ آئے تو دلیل ہفتم میں وجہ دوم کہ بجائے خود دلیل مستقل تھی،ا س کے عوض معدود جانے بہرحال تیس کا عدد کامل مانے۔

دلیل بست وہشتم:قال عزوجل:" وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ قِیۡلًا ﴿۱۲۲﴾ "[4](الله سے زیادہ کس کی بات سچی ہے)اقول: وباﷲ التوفیق آیہ کریمہ نص جلی کہ کذب الٰہی محال عقلی ہے،وجہ دلالت سنئے خادم تفسیر وحدیث و واقف کلمات فقہاء پر روشن کہ امثال عبارات اگرچہ بظاہر نفی مزیت غیر کرتی ہیں مگر حقیقۃ تفصیل مطلق ونفی برتر وہمسر کے لئے مسوق ہوتی ہیں۔سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے افضل کوئی نہیں یعنی سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سب سے افضل ہیں

"وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللہِ صِبْغَۃً۫"[5]یعنی صبغۃ الله سب سے احسن ہے،"وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَی اللہِ"[6]ای ھوا احسن قولامن کل من عداہ(اوراس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو الله کی طرف بلائے،یعنی وہ دوسرے



[1] القرآن الکریم ۵/ ۱۱۹

[2] القرآن الکریم ۲۶ /۸۸

[3] القرآن الکریم ۲۶/ ۸۹

[4] القرآن الکریم ۴/ ۱۲۲

[5] القرآن الکریم ۲/ ۱۳۸

[6] القرآن الکریم ۴۱ /۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن