30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خامسًا صدق صفت نقصان ہوکہ وہ عدم کذب کو مستلزم،اوراب عدم کذب عدم کمال،اور عدم کمال عین نقصان۔
سادسًا۔سابعًا،ثامنًا:صدق عــــــہ۵ کل وکذب عــــــہ۶ جزئی،جب دونوں صفت عــــــہ۷ اور دونوں ممکن عــــــہ۸ تو دونوں واجب عــــــہ۹ تودونوں محال عــــــہ۱۰ تو اجتماع عــــــہ۱۱نقیضین وارتفاع نقیضین واجتماع وارتفاع،سب حاصل،تاسع عشر،حادی عشر،بعینہٖ اسی طریقہ سے دونوں کمال،تو دونوں نقصان،تو دونوں مجمع کمال ونقصان،ثانی عشر،ثالث عشر،رابع عشر،جب دونوں صفت تو دونوں مقتضی،تو دونوں منافی،تو دونوں جامع اقتضاء وتنافی،خامس عشر جب دونوں مقتضی تو وجود ذات مستلزم اجتماع نقتیضین، اور جس کا وجود مستلزم محال ہو تو خود محال،تو بر تقدیر امکان کذب وجود باری معاذالله محال ٹھہرتاہے،مدعی معاند دیکھے کہ اس کی سلگائی آگ نے بھڑك کر کہاں تك پھونکا،یہ سردست پندرہ۱۵ استحالے ہیں اور ہر استحالہ بجائے خود ایك دلیل مستقل،تو اب تك آٹھ۸ اور پندرہ۱۵ تیئس۲۳ دلیلیں ہوئیں،
دلیل بست وچہارم: اقول: وباﷲ التوفیق،بالفرض اگر کذب کو عیب ومنقصت نہ مانئے تو اتنابالضرورۃ ضرور کہ کوئی کمال نہیں ورنہ مولٰی تعالٰی کے لئے واجب الثبوت ہوتا اور عقل سلیم شاہد کہ باری عزوجلہ کے لئے ایسی شی کا ثبوت بھی محال جو کمال سے خالی ہو اگرچہ نقص نہ ہو،علامہ سعدالدین
عــــــہ۵: یعنی ہر خبر میں صادق ہونا کہ بالفعل موجود ۱۲ منہ
عــــــہ۶: یعنی بعض اخبار میں صادق نہ ہونا کہ مخالف ممکن مانتاہے ۱۲ منہ
|
عــــــہ ۷:الاولی لما فی الدلیل الرابع والثامن والثانی لما مر اٰنفا ۱۲ منہ۔عــــــہ۸: ای بالامکان العام اماالاول فللو جود اما الثانی فبالفرض ۱۲ منہ۔عــــــہ۹:وان کل صفۃ تجب للذات ۱۲منہ۔ عــــــہ۱۰: فان وجوب کل یستلزم استحالۃ الاخر کما مر مرار ۱۲ منہ۔عــــــہ۱۱: فان الصدق الکلی یستلزم عدم الکذب و الکذب الجزئی عدم الصدق الکلی ۱۲ منہ |
اول جیسا کہ چھوتی،آٹھویں اور دوسری میں ابھی گزرا ۱۲ منہ(ت) یعنی امکان عام کے ساتھ پہلا وجود کی وجہ سے اور دوسرا بالفرض ۱۲ منہ(ت) کیونکہ ہرصفت ذات کےلئے لازم ہے ۱۲ منہ(ت) کیونکہ ہر ایك کا وجوب دوسرے کے محال ہونے سے مستلزم ہے جیساکہ کئی دفعہ گزرا ۱۲ منہ(ت) کیونکہ صدق کلی عدم کذب کو اور کذب جزئی عدم صدق کلی کو مستلزم ہے ۱۲ منہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع