دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

یاکذب دال مع صدق المدلول لازم آئے اور یوں دونوں بالبداہۃ محال،او جب کلام لفظی میں کذب ممکن نہ ہو تو نفسی میں ممکن نہیں، ورنہ باری عزوجل کا عجز عن التعیر لازم آئے تو لاجرم امکان کذب ماننے والا اپنے رب کو واقعی کاذب مانتاہے اور اس کے کلام نفسی میں کذب موجود بالفعل جانتاہے اور وہاں فعل ودوام ووجوب متلازم وبوجہ آخر اوضح وازہر۔

اقول: وباﷲ التوفیق(میں کہتاہوں اور توفیق الله تعالٰی سے ہے۔ت)تمھارے دعوٰی کا حاصل یہ کہ بعض ماھوکلام اﷲ تعالٰی فھو ممکن الکذب بالضرورۃ(الله تعالٰی کے کلام کابعض ضرور ممکن الکذب ہے۔ت)اور شك نہیں کہ کل ماھو ممکن الکذ کاذب بالضرورۃ(اورجو ممکن الکذب ہووہ ضرور کاذب ہوتاہے۔ت)کہ کلام واحد میں امکان کذب بے فعلیت کذب متصورنہیں اور فعلیت کذب امتناع صدق اور امتناع صدق ضرورت کذب ہے،نتیجہ نکلا بعض ماھوا کلام اﷲ تعالٰی کاذب بالضرورۃ(الله تعالٰی کے کلام کا بعض ضرور کاذب ہے۔ت)اب اس میں وصف عنوانی کا صدق خواہ بالفعل لوکماھو المشہور(جیساکہ یہ مشہور ہے۔ت)خواہ بالامکان لو کما ھو عندالفارابی(جیسا کہ فارابی کے ہاں ہے۔ت)ہر طرح باری عزوجل کا معاذالله کاذب بالفعل ہونا لازم،برتقدیر اول تو لزوم بدیہی،اور برتقدیر ثانی اس قضیہ یعنی بعض ما ھو کلام اﷲ بالامکان العام کاذب بالضرورۃ(جو الله تعالٰی کا کلام بامکان العام ہے وہ ضرور کاذب ہے۔ت)کو کبرٰی کیجئے اورقضیہ کل ماھو کلام اﷲ بالامکان العام فھو کلام اﷲ بالفعل(ہر کلام جو کلام الله بامکان والعام ہے وہ بالفعل کلام الله ہے۔ ت)کو صغرٰی ثبوت صغرٰی یہ کہ باری تعالٰی کے لئے کوئی حالت منتظرہ نہیں۔شکل ثالث کی ضرب خامس پھر وہی نتیجہ دے گی کہ بعض ماھو کلام اﷲ بالفعل کاذب بالضرورۃ(بعض کلام الله بالفعل ضرور کاذب ہے۔ت)والعیاذبالله تعالٰی،بلکہ حقیقۃ یہ وجہ دلیل عــــــہ مستقل ہونے کے قابل،کما لایخفی علی المتأمل۔

عــــــہ:حاصل الوجہ الاول ان علی قول الامکان لابد من فعلیۃ فی الکلام النفسی و الا لامتنع فی اللفظی لانہ لا یکون الاتعبیر ا عن نفسی ولاامکان ھھنا لنفسی اٰخر غیر ھٰذا الموجود المفروض ان لاکذب فیہ

پہلی وجہ کا حاصل یہ ہے کہ قول امکان پر کلام نفسی میں فعلیت ضروری ہے ورنہ کلام لفظی میں امتناع ہوگا،جب لفظی میں امتناع ہوگا تو نفسی میں امتناع ضرور ہوگا کیونکہ لفظی صرف نفسی کی تعبیر ہے جبکہ اس موجود نفسی جس میں کذب نہ ہونا مفروض ہے کے علاوہ کسی اور نفسی کا امکان نہیں اور صادق کی کاذب

(باقی اگلے صفحہ پر)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن