دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

معلوم نہیں اور زید کی بات سچی ہی ہونی کیا ضرور ممکن کہ فرق پڑجائے جب یہ مقدمہ ذہن نشین ہو لیا اور اب تم نے کذب الٰہی کہ زیر قدرت مانا تو عقلا ہر خبر میں احتمال کذب ہواہی رہا یہ کہ خبر الٰہی یقین دلائے کہ الله عزوجل اگرچہ جھوٹ بولنے پر قادر ہے،مگر نہ کبھی بولا،نہ بولے ہیہات اس یقین کی طرف بھی کوئی راہ نہیں کہ آخریہ کلام الٰہی سے خود ایك کلام ہوگی تو عقلا ممکن کہ یہی بروجہ کذب صادر ہوئی ہو پھر وہ کون سا ذریعہ وثوق رہا جس کے سبب عقل یقین کرسکے یہ ممکن جو قدرت الٰہی میں تھا واقع نہ ہواخلاصہ یہ کہ جب کذب عقلا ممکن تو استحالہ عقلی تو تم خود نہیں مانتے،رہا استحالہ شرعی وہ دلیل شرع سے مستفاد ہوتاہے اور دلائل شرع سب کلام الٰہی کی طر ف منتہی۔کما مر من ارشاد امام الحرمین(جیسا کہ امام الحرمین کے ارشاد سے گزرا۔ت)تو جس کلام الٰہی سے کذب الٰہی کا استحالہ ثابت کیجئے پہلے خود اسی کلام الٰہی کا وجوب صدق شرعا ثابت کیجئے،لاجرم دو ریا تسلسل سے چارہ نہیں،اب عقلی وشرعی دونوں استحالے اٹھ گئے اور الله تعالٰی کی بات معاذالله زید وعمرو کی سی بات ہو کررہ گئی تعالٰی اﷲ عما یقولون علوا کبیرا(یہ جو کہتے ہیں الله تعالٰی اس سے نہایت ہی بلند ہے۔ت)پھر حشر ونشر وجنت و نار وغیرہا تمام سمعیات پر ایمان لانے کا کیا ذریعہ ہے،ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العظیم،ھذا ماعندی فی تقریر دلیل ھٰؤلاء الاعلام وفی المقام ابحاث طوال تعرف بالغوص فی الجج الکلام(میرے نزدیك ان علماء اعلام کی دلیل کی وضاحت وتفصیل یہی ہے اس مقام پر بڑے تفصیل مباحث ہیں جو کلام کے سمندر میں غوطہ زن ہونے سے معلوم ہوتے ہیں۔ ت)دلیل سوم: مواقف وشرح مواقف میں ہے:

اما امتناع الکذب علیہ تعالٰی عندنا فثلثۃ اوجہ(الٰی ان قال)وایضا فیلزم علی تقدیر ان یقع الکذب فی کلامہ سبحانہ ان نکون نحن اکمل منہ فی بعض الاوقات اعنی وقت صدقنا فی کلامنا [1]۔

یعنی کذب الٰہی کا محال ہونا ہم اہلسنت کے نزدیك تین دلیل سے ہے ایك یہ کہ اس کے کلام میں کذب آئے تو بعض وقت ہم اس سے اکمل ہوجائیں یعنی جس وقت ہم اپنے کلام میں سچے ہوں۔

اقول: تقریر دلیل یہ ہے کہ ہر محکی عنہ میں امکان کہ انسان اسے بروجہ صحیح حکایت کرے اور شك نہیں کہ جس حکایت میں جو سچا ہو وہ اس میں جھوٹے پر خاص اس وجہ کی رو سے فضل رکھتاہے اگرچہ اور کروڑوں وجہ سے مفضول ہو،اب اگر کذب الٰہی ممکن ہو تو معاذالله جس وقت وہ جھوٹ بولے اور انسان اسی بات کو


 

 



[1] شرح المواقف المقصد السابع فی انہ تعالٰی متکلم منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸/ ۱۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن