30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تنقسم الی مایدریك عقلا ولایسوع تقدیر ادراکہ سمعا،الی مایدریك سمعا ولایتقدر ادارکہ عقلاو الی مایجوز ادراکہ سمعا وعقلا فاما مالایدرك الاعقلا فکل قاعدۃ فی الدین یتقدم علی العلم بکلام اﷲ تعالٰی ووجوب اتصافہ بکونہ صدقا اذا السمعیات تستندالی کلام اﷲ تعالٰی وماسبق ثبوتہ فی المرتبۃ علی ثبوت الکلام وجوبا فیستحیل ان یکون مدرکہ السمع واماما لایدرك الاسمعا فھو القضاء بوقوع مایجوز فی العقل فلایتقدرالحکم بثبوت الجائز ثبوتہ فیما یتقدر الحکم بثبوت الجائز ثبوتہ فیما غاب عنا الابسمع [1]الخ۔ |
کی تقسیم یوں ہے کچھ چیزیں وہ ہیں جن کا ادراك عقل ہے ان کا ادراك سمعی جائز ہی نہیں،کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کا ادراك سمعی ہے ان کا ادارك عقلی نہیں ہوسکتا،کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا ادراك عقلا اور سمعا دونوں طرح جائز ہوتاہے،وہ چیزیں جن کا ادراك فقط عقلا ہے تو دین کا ہر وہ قاعدہ جو الله تعالٰی کے کلام اور صدق سے اس کے وجوبی اتصاف سے پہلے ہے کیونکہ دلائل سمعیہ کا اعتماد اثبات کلام الٰہی سے ہوتا ہے تو جس کے مرتبہ کا ثبوت کلام کے ثبوت سے پہلے ہونا لازم ہے تو اب محال ہے کہ اس کا سبب ادراك سمع ہو اور جن چیزوں کا ادراك فقط سمع سے ہے تو وہ عقلی طورپر جائز الوجود چیزکے وقوع کافیصلہ ہے تو سمع کے بغیر کسی جائز الوجود چیز جو ہم سے غائب ہے کے ثبوت کا حکم جائز الوجود چیز سے نہیں ہوسکتا الخ (ت) |
شرح عقائد نسفی میں ہے:
|
القضایا منھا ماھی ممکنات لاطریق الی الجزم باحدجانبھا فکان من فضل اﷲ ورحمتہ ارسال الرسل لبیان ذٰلک[2] اھ ملخصا۔ |
کچھ چیزیں ان میں سے ممکن ہیں ان کی کسی ایك جانب کا جزم نہیں ہوسکتا تو اس کے بیان کے لئے رسولوں کا بھیجنا الله تعالٰی کا فضل ورحمت ہے اھ ملخصا(ت) |
میں کہتاہوں اب آدمیوں ہی میں دیکھ لیجئے کہ جوکام زید کی قدرت میں ہے دوسرا ہر گز اس پر جزم نہیں کرسکتا کہ وہ کبھی اسے نہ کرے گا پھر یہاں بعد اخبار زید بھی جزم وتیقن کی راہ نہیں۔مثلا زید کہے بلکہ قسم بھی کھائے کہ میں اس سال ہر گز سفر نہ کروں گا تاہم دوسرا اگرچہ صدق زید کا کیسا ہی معتقد ہو قسم نہیں کھا سکتا کہ زید اس سال یقینا سفر نہ کرے گا اور کھائے تو سخت جری وبیباك اور نگاہ عقلاء میں ہلکا ٹھہرے گا تو وجہ کیا،وہی کہ غیب کا حال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع