دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ان زیدا فی الدار الاٰن ثم خرج زید عنھا فاما ان یزول ذٰلك ویعلم انہ لیس فی الدار اویبقی ذٰلك العلم بحالہ والاول یوجب التغیر فی ذاتہ من صفۃ الی اٰخری والثانی یوجب الجھل وکلاھما نقص یجب تنزیھہ تعالٰی عنہ [1] اھ ومنھا مافیہ ایضا اما الفلاسفۃ فانکروا القدرۃ بالمعنی المذکور لاعتقادھم انہ نقصان واثبتوالہ الایجاب زعمامنھم انہ الکمال التام [2]۔

ان میں سے ایك وہ ہے جو مواقف اور اس کی شرح میں ہے جمہور فلاسفہ کہتے ہیں کہ الله تعالٰی تبدیل ہونے والی جزئیات کا علم نہیں رکھتا ورنہ اگر وہ جانتا ہو مثلا زید اس وقت دار میں ہے پھر وہ وہاں سے نکل گیا تو یا تو سابقہ علم زائل ہوجائے گا اور جان لے گا کہ وہ دار میں نہیں یا پہلا علم ہی بحال رہے گا پہلی صورت میں اس کی ذات اقدس میں ایك صفت سے دوسری صفت کی طرف تغیر اور دوسری صورت میں جہل لازم آئے گا اور یہ دونوں باتیں نقص ہیں جن سے الله تعالٰی کا منزہ ہونا ضروری ہے اور ان میں سے ایك یہ بھی ہے کہ فلاسفہ نے معنی مذکورہ کے ساتھ قدرت کا انکار کیا ہے کیونکہ ان کے اعتقاد میں یہ نقص ہے اورانھوں نے اس کی ذات اقدس کے لئے یہ زعم کرتے ہوئے ایجاب کا ثبوت کیا ہے کہ یہ کمال تام ہے۔(ت)

پھر شرع مطہر کی طرف رجوع کیجئے تو مسئلہ اعلٰی ضروریات دین سے ہے جس طرح قرآن وحدیث نے باری جل مجدہ کی توحید ثابت فرمائی یو ہیں ہر عیب ومنقصت سے اس کی تنزیہ وتقدیس اور خود کلمہ طیبہ سبحانہ الله واسمائے حسنی سبوح وقدوس کے معنی ہی یہ ہیں ولہذا تسبیحات حضور پر نورسید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں وارد سبحان الذی لاینبغی التسبیح الالہ (پاك ہے وہ ذات کہ پاکیزگی فقط اسی کے لئے ہے۔ت)جس کے باعث توقروہ پر وقف اور تسبحوہ کو اس سے فصل کیا گیا،پر مرتبہ اجمال میں اس پر اجماع اہل اسلام منعقد،کوئی لا الہ الا الله محمد رسول اللہ(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)کہنے والا اپنے رب عزوجل پر عیوب ونقائص روانہ رکھنے گا۔

فالاجماع فی الدرجہ الثالثۃ من الادلۃ لاانہ العمدۃ فی اثبات المسئلۃ کما وقع عن بعض الاجلۃ فاعرف۔

دلائل شرعیہ میں اجماع کا تیسرا درجہ ہے یہ نہیں کہ اجماع اثبات مسئلہ کے لئے بہتر صورت ہے جیسا کہ بعض بزرگوں سے ہے اسے اچھی طرح سمجھ لیجئے۔(ت)

 


 

 



[1] شرح المواقف المقصد الثالث فی علمہ تعالٰی منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸ /۷۴

[2] شرح المواقف المقصد الثانی فی قدرتہ تعالٰی منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸ /۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن