دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

تنزیہ دوم دلائل قاہرہ و حجج باہرہ میں:فقیر غفرالله تعالٰی بتوفیق مولٰی سبحانہ وتعالٰی ان مختصر سطور میں بلحاظ ایجاز کذب باری عزاسمہ کے محال صریح اور توہم امکان کے باطل قبیح ہونے پر صرف تیس دلیلیں ذکر کرتاہے جن سے خمسہ اولٰی کلمات طیبات ائمہ کرام وعلمائے عظام علیہم رحمۃ الملك المنعام میں ارشاد وانعام ہوئیں،اور باقی پچیس ہادی اجل وعزوجل کے فیض ازل سے عبد اذل کے قلب پر القاء کی گئیں والحمد لله رب العلمین۔

دلیل اول:کہ نصوص سابقہ میں مکرر گزری جس پر ۱طوالع وشرح ۲مقاصد و۳مسایرہ و۴مسامرہ و۵مفاتیح الغیب و۶ مدارك و۷بیضاوی وارشاد ۸العقل و۹روح البیان و۱۰شرح سنوسیہ و۱۱شرح ابہری و۱۲شرح عقائد جلالی و۱۳ کنز الفوائد و۱۴مسلم الثبوت و۱۵شرح نظامی و۱۶فواتح الرحموت وغیرہا کتب کلام وتفیسر واصول میں تاویل فرمائی کہ کذب عیب ہے اور ہر عیب باری عزوجل کے حق میں محال،اور فی الواقع یہ کلیہ اصول اسلام وقواعد علم کلام سے ایك اصل عظیم و قاعدہ جلیلہ ہے جس پر تمام عقائد تنزیہ بلکہ مسائل صفات ثبوتیہ بھی متفرع کمالایخفی علی من طالع کلمات القوم(جیسا کہ ہر اس شخص پر مخفی نہیں جو قوم کے کلمات سے آگاہ ہے۔ ت)شرح عقائد نسفی میں ہے:

الحی القادر العلیم السمیع البصیر الشائی المرید، لان اضدادھا نقائص یجب تنزیہ اﷲ تعالٰی عنہا [1]۔ (ملخصا)

زندہ،قادر،جاننے والا،سمیع،بصیر،مشیت والا،ارادے والا ہے کیونکہ ان کے اضداد نقائص ہیں جن سے الله تعالٰی کا بری ہونا لازم ہے۔(ت)

شرح سنوسیہ میں ہے:

اما برھان وجوب السمع والبصر والکلام اﷲ تعالٰی فالکتاب والسنۃ والاجماع وایضا لو لم یتصف بھا لزم ان یتصف باضدادھا وھی نقائص والنقص علیہ تعالٰی محال [2]۔

الله تعالٰی کے لئے سمع،بصر اور کلام کا ہونا لازم ہے اس پر دلیل کتاب،سنت اور اجماع ہے،اور یہ بھی اگر وہ ان سے متصف نہ ہو تو ان کی ضد سے متصف ہوگا اور وہ نقائص ہیں اور نقص الله تعالٰی کے لئے محال ہے۔(ت)

شرح مواقف میں ہے:


 

 



[1] شرح عقائد نسفی صفات باری تعالٰی دارالاشاعۃ العربیہ قندھار افغانستان ص۳۰

[2] شرح السنوسیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن