30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاستحالۃ المذکورۃ فان الوجوب والکذب لا یجتمعان کما بین فی اکلام [1] اھ ملخصًا۔ |
نہیں رکھتے کہ خدائی و دروغ گوئی جمع نہ ہوگی جیسا کہ علم کلام میں ثابت ہوچکا ہے اھ ملخصا۔ |
نص ۲۹:مولانا بحر العلوم عبدالعلی ملك العلماء فواتح الرحموت میں فرماتے ہیں:
|
اﷲ تعالٰی صادق قطعا لاستحالۃ الکذب ھناك [2]۔ (ملخصا) |
الله تعالٰی یقینا سچاہے کہ وہاں کذب کا امکان ہی نہیں۔ |
نص ۳۰: افسوس کہ امام الوہابیہ کے نسبا چچا اور علما باپ اور طریقۃ دادا یعنی شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی نے بھی اس پسر نامور کی رعایت نہ فرمائی کہ تفسیر عزیزی میں زیر قولہ تعالٰی "فَلَنۡ یُّخْلِفَ اللہُ عَہۡدَہٗۤ"[3](الله تعالٰی ہرگزاپنے عہد کے خلاف نہیں فرماتا۔ت)یوں تصریح کی ٹھہرائی:
|
خبر اوتعالٰی کلام ازلی اوست وکذب درکلام نقصانے ست عظیم کہ ہرگز بصفات اوراہ نمی یابد در حق اوتعالٰی کہ مبراز جمیع عیوب ونقائص ست خلاف خبر مطقا نقصان ست [4]اھ ملخصا۔ |
الله تعالٰی کی خبر ازلی ہے،کلام میں جھوٹ کا ہونا عظیم نقص ہے لہذا وہ الله تعالٰی کی صفات میں ہرگز راہ نہیں پاسکتا الله تعالٰی کہ تمام نقائص وعیوب سے پاك ہے اس کی حق میں خبرکے خلاف ہونا سراپا نقص ہے اھ ملخصا(ت) |
مدعیان جدید سے پوچھا جائے جناب باری میں کہاں تك نقصان مانتے ہیں ولاحول ولاقوۃ الا بالله العلی العظیم الله تعالٰی سچا ادب نصیب فرمائے۔آمین!
یہاں نصوص ائمہ وتصریحات علماء میں نہایت کثرت اورجس قدر فقیر نے ذکر کئے،عاقل منصف کے لئے ان میں کفایت بلکہ ایسے مسائل میں ہنگام تنبہ یا ادنی تنبیہ پر سلامت عقلی ونورایمان دوشاہد عدل کی گواہی معتبر،
|
واذ وعیت ما القی علیك الیراع وتبین الاجماع وبان ان لیس لاحد نزاع فلاعلیك من اضطراب مضطرب الحمد اﷲ المنزہ عن الکذب۔ |
مذکورہ قیمتی گفتگو اگر قارئین نے محفوظ کرلی ہے تو واضح ہوگیا کہ یہ بات اجماعی ہے اور اس میں کسی کو اختلاف نہیں لہذا اضطراب ختم ہوجانا چاہئے،تمام تعریف الله تعالٰی کی جو کذب سے مبراہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع