دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

نص ۲۰:تفسیر روح البیان میں ہے:

"وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ حَدِیۡثًا ﴿٪۸۷" انکار لان یکون احد اکثر صدقامنہ فان الکذب نقص وھو علی اﷲ محال دون غیرہ [1] اھ ملخصا۔

آیت اس امرکا انکار فرماتی ہے کہ کوئی شخص صدق میں الله تعالٰی سے زائد ہوکر کذب عیب ہے اور وہ خدا پر محال ہے،نہ اس کے غیر پر،اھ ملخصا۔

نص ۲۱:شرح السنوسیہ میں ہے:

الکذب علی اﷲ تعالٰی محال لانہ دناءۃ [2]۔

الله تعالٰی پر کذب محال ہے کہ وہ کمینہ پن ہے۔

نص ۲۲:فاضل سیف الدین ابہر ی کی شرح موقف میں ہے:

ممتنع علیہ الکذب اتفاقا لانہ نقص والنقص علی اﷲ تعالٰی محال اجماعا [3]۔

کذب الٰہی بالاتفاق محال ہے کہ وہ عیب ہے اور ہر عیب الله تعالٰی پر بالاجماع محال ہے۔

نص ۲۳:شرح عقائد جلالی میں ہے:

الکذب نقص والنقص علیہ محال فلایکون من المکنات ولاتشملہ القدرۃ کسائر وجوہ النقص علیہ تعالٰی کالجھل والعجز [4]۔

جھوٹ عیب ہے اور عیب الله تعالٰی پر محال،تو کذب الٰہی ممکنات سے نہیں،نہ الله تعالٰی کی قدرت اسے شامل جیسے تمام اسباب عیب مثل جہل وعجز الٰہی،کہ سب محال ہیں اور صلاحیت قدرت سے خارج۔

نص ۲۴:اسی میں ہے:

لایصح علی تعالٰی الحرکۃ والانتقال ولا الجھل ولا الکذب لانھما النقص والنقص علی اﷲ تعالٰی محال [5]۔

الله تعالٰی پر حرکت وانتقال وجہل وکذب کچھ ممکن نہیں کہ یہ سب عیب ہیں اور عیب الله تعالٰی پر محال۔

 

 



[1] تفسیر روح البیان تحت ومن اصدق من اﷲ حدیثا المکتبۃ الاسلامیہ الریاض ۲/ ۲۵۵

[2] شرح السنوسیہ

[3] شرح المواقف سیف الدین ابہری(تلمیذ مصنف)

[4] الدوانی علی العقائد العضدیۃ بحث"علی"مطبع مجتبائی دہلی ص۷۳

[5] الدوانی علی العقائد العضدیۃ بحث"لیس"مطبع مجتبائی دہلی ص۶۶و ۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن