30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نص ۱۴:یہیں فرماتے ہیں:
|
صحۃ الدلائل السمعیۃ موقوفۃ علی ان الکذب علی اﷲ تعالٰی محال [1]۔ |
دلائل قرآن وحدیث کا صحیح ہونا اس پر موقوف ہے کہ کذب الٰہی محال مانا جائے۔ |
نص ۱۵:زیر قولہ تعالٰی:
|
"مَا کَانَ لِلہِ اَنۡ یَّتَّخِذَ مِنۡ وَّلَدٍ ۙ سُبْحٰنَہٗ ؕ"[2]۔ |
الله تعالٰی کی شان نہیں کہ وہ بیٹا بنائے وہ پاك ہے(ت) |
بعض تمسکات معتزلہ کے رد میں فرماتے ہیں:
|
اجاب اصحابنا عنہ بان الکذب محال علی اﷲ تعالٰی [3]۔ |
اہلسنت نے جواب دیاکہ کذب الٰہی محال ہے۔ |
نص ۱۶:علامہ سعد تفتار زانی شرح مقاصد میں انھیں امام ہمام سے ناقل:
|
صدق کلام تعالٰی لما کان عندنا ازلیا امتنع کذبہ لان ماثبت قدمہ امتنع عدمہ [4]۔ |
کلام خدا کا صدق جب کہ ہم اہلسنت کے نزدیك ازلی ہے تو اس کا کذب محال ہوا کہ جس چیز کا قدم ثابت ہے اس کا عدم محال ہے۔ |
تنبیہ:انھیں امام علام کا ارشاد کہ"کذب الٰہی کا جواز ماننا قریب بکفر ہے،ان شاء الله تعالٰی تنزیہ چہارم میں آئے گا۔
نص ۱۷:تفسیر بیضاوی شریف میں ہے:
|
"وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ حَدِیۡثًا ﴿٪۸۷﴾"انکار ان یکون احد اکثر صدقا منہ فانہ لایتطرق الکذب الٰی خبرہ بوجہ لان نقص وھو علی اﷲ تعالٰی محال [5]۔ |
الله تعالٰی اس آیت میں انکار فرماتاہے اس لئے کہ کوئی شخص الله سے زیاد ہ سچاہو کہ اس کی خبر تك تو کسی کذب کو کسی طرح راہ ہی نہیں کہ کذب عیب ہے اور عیب الله تعالٰی پر محال۔ |
[1] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) تحت آیۃ وتمت کلمت ربك الخ المطبعۃ البہیۃ العربیہ مصر ۱۳/ ۱۶۱
[2] القرآن الکریم ۱۹ /۳۵
[3] مفاتیح الغیب(تفسیر کبیر) تحت آیت ماکان الله ان یتخذ من ولد سبحنہ المطبعۃ البہیۃ المصر ۲۱/ ۲۱۷
[4] شرح القاصد المبحث الثانی العشر اتفقت الامۃ علی العفو الخ دارالمعارف نعمانیہ لاہور ۲/ ۲۳۷
[5] انوار التنزیل واسرار التاویل (بیضاوی مع القرآن الکریم)تحت آیۃ ومن اصدق الخ مصطفی البابی مصر ص۹۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع