دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

نص ۷:مواقف کی بحث کلام میں ہے:

انہ تعالٰی یمتنع علیہ الکذب اتفاقا اما عند المعتزلہ فلان الکذب قبیح وھو سبحانہ لایفعل القبیح واما عندنا فلانہ نقص والنقص علی اﷲ محال اجماعا۔[1] (ملخصا)

یعنی اہلسنت ومعتزلہ سب کا اتفاق ہے کہ الله تعالٰی کا کذب محال ہے،معتزلہ تو اس لئے محال کہتے ہیں کہ کذب برا ہے اور الله تعالٰی برا فعل نہیں کرتا اور ہم اہلسنت کے نزدیك اس میں دلیل سے ناممکن ہے کہ کذب عیب ہے اور ہر عیب الله تعالٰی پر بالاجماع محال ہے۔

نص ۸:مواقف وشرح مواقف کی بحث حسن وقبح میں ہے:

مدرك امتناع الکذب منہ تعالٰی عندنا لیس ھو قبحہ العقلی حتی یلزم من انتفاء قبحہ ان لایعلم امتناعہ منہ اذلہ مدرك اٰخر وقد تقدم اھ[2] ملخصا۔

یعنی ہم اشاعرہ کے نزدیك کذب الٰہی محال ہونے کی دلیل قبح عقلی نہیں ہے کہ اس کے عدم سے لازم آئے کہ کذب الٰہی محال نہ جانا جائے بلکہ ا س کے لئے دوسری دلیل ہے کہ اوپر گزری،یعنی وہ کہ جھوٹ عیب ہے اور الله تعالٰی میں عیب محال۔

نص۹:انھیں کی بحث معجزات میں ہے:

قدم فی مسئلۃ الکلام من موقف الالٰھیات امتناع الکذب علیہ سبحانہ وتعالٰی [3]۔

یعنی ہم موقف الٰہیات سے مسئلہ کلام میں بیان کرآئے کہ الله تعالٰی کا کذب زنہار ممکن نہیں۔

نص ۱۰:امام محقق علی الاطلاق کمال الدین محمد مسایرہ میں فرماتے ہیں:

یستحیل علیہ تعالٰی سمات النقص کالجہل والکذب [4]۔

جتنی نشانیاں عیب کی ہیں،جیسے جہل وکذب سب الله تعالٰی پر محال ہیں۔

نص ۱۱:علامہ کمال الدین محمد بن محمد ابن ابی شریف قدس سرہ،اس کی شرح مسامرہ میں فرماتے ہیں:

لاخلاف بین الاشعریۃ وغیرہم فی ان کل

یعنی اشاعرہ وغیرہ اشاعرہ کسی کو اس میں خلاف نہیں

 


 

 



[1] مواقف مع شرح المواقف المقصد السابع بحث انہ تعالٰی متکلم منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸ /۱۰۰،۱۰۱

[2] مواقف مع شرح المواقف المرصدا لسادس المقصد الخامس منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸ /۱۹۳

[3] مواقف مع شرح المواقف الموقف السادس فی السمعیات منشورات الشریف الرضی قم ایران ۸ /۲۴۰

[4] المسایرۃ متن المسامرۃ ختم المصنف کتابہ بیان عقیدہ اہلسنت اجمالا المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ص۳۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن