دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

قد بینا فی بحث الکلام امتناع الکذب علی الشارع تعالٰی [1]۔

ہم بحث کلام میں ثابت کر آئے کہ الله عزوجل پر کذب محال ہے۔

نص ۳:اسی بحث تکلیف بالمحال میں ہے:

محال ھو جہلہ کذبہ تعالٰی عن ذلك [2]۔

الله تبارك وتعالٰی کاجہل یا کذب دونوں محال ہیں،بر تری ہے اسے ان سے۔

نص۴:اسی میں ہے:

الکذب فی اخبار اﷲ تعالٰی فیہ مفاسد لاتحصٰی ومطا عن فی الاسلام لاتخفی منھا مقال الفلاسفۃ فی المعاد ومجال الملاحدۃ فی العناد وھٰھنا بطلان ماعلیہ الاجماع من القطع بخلود الکفار فی النار،فمع صریح اخبار اﷲ تعالٰی بہ فجواز الخلف وعدم وقوع مضمون ھٰذا الخبر محتمل، ولما کان ھذاباطلاقطعا علم ان القول بجواز الکذب فی اخبار اﷲ تعالٰی باطل قطعًا [3] اھ ملتقطًا۔

یعنی خبر الٰہی میں کذب پر بے شمار خرابیاں اور اسلام میں آشکارا طعن لازم آئیں گے فلاسفہ حشر میں گفتگولائیں گے،ملحدین اپنے مکابروں کی جگہ پائیں گے کفار کا ہمیشہ آگ میں رہنا کہ بالاجماع یقینی ہے اس پر یقین اٹھ

جائیں گے کہ اگرچہ خدا نے صریح خبریں دیں مگر ممکن ہے کہ واقع نہ ہوں۔اور جب یہ امور یقینا باطل ہیں تو ثابت ہوا کہ خبر الٰہی میں کذب کو ممکن کہنا باطل ہے اھ ملتقطا۔

نص ۵:شرح عقائد نسفی میں ہے:

کذب کلام اﷲ تعالٰی محال[4] اھ ملخصا۔

کلام الٰہی کا کذب محال ہے اھ ملخصا

نص ۶:طوالع الانوار کی فرع متعلق بمبحث کلام میں ہے:

الکذب نقص والنقص علی اﷲ تعالٰی محال [5] اھ۔

جھوٹ عیب ہے اور عیب الله تعالٰی پر محال۔

 


 

 



[1] شرح المقاصد قال وتمسکوا بوجوہ الاول ان حسن الاحسان وقبح العدوان دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۲/ ۱۵۲

[2] شرح المقاصد المبحث الخامس التکلیف مالایطاق دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۲/ ۱۵۵

[3] شرح المقاصد المبحث الثانی عشر اتفقت الامۃ علی العفوعن الصفاء دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۲ /۲۳۸

[4] شرح العقائد النسفیہ دارالاشاعت العربیہ قندھار،افغانستان ص۷۱

[5] طوالع الانوار للبیضاوی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن