دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

حدِ ذات عــــــہ۱ میں ہونے کے قابل ہے۔اس سب پر قادر ہو،کوئی ممکن احاطہ قدرت سے جدا نہ رہے،نہ یہ کہ واجبات ومحالات عقلیہ کو بھی شامل ہو جو اصلا تعلق قدرت کی صلاحیت نہیں رکھتے،سبحان الله محال کے معنی ہی یہ ہیں کہ کسی طرح موجود نہ ہوسکے،اور مقدور وہ کہ قادر چاہے تو موجود ہوجائے،پھر دونوں کیونکہ جمع ہوسکتے ہیں،اور اس کے سبب یہ سمجھنا کہ کوئی شےدائرہ قدرت سے خارج رہ گئی محض جہالت کہ محالات مصداق و ذات سے بہرہ ہی نہیں رکھتے،حتی کہ فرض وتجویز عقلی عــــــہ۲ میں بھی تو اصلا یہاں کوئی شے تھی ہی نہیں جسے قدرت شامل نہ ہوئی یا

"اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰﴾٪"[1]کے عموم سے رہ گئی۔یہاں سے ظاہر ہوگیا کہ مغویان تازہ جو اسی مسئلہ کذب ودیگر نقائص وغیرہا کی بحث میں بے علموں کو بہکاتے ہیں کہ مثلا کذب یا فلاں عیب یا فلاں بات پر الله عزوجل کو قادر نہ مانا تو معاذالله عاجز ٹھہرا اور "اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰[2] کا انکار ہوا۔یہ ان ہوشیاروں کی محض عیاری وتزیر اور بیچارے عوام کو بھڑکانے کی تدبیر ہے،ایھا المسلمون! قدرت الٰہی صفت کمال ہوکر ثابت ہوئی ہے نہ معاذالله صفت نقص و عیب،اور اگر محالات پر قدرت مانئے تو بھی انقلاب ہوا جاتاہے،وجہ سنئے،جب کسی محال پرقدرت مانی اور محال محال سب ایك سے معہذا تمھارے جاہلانہ خیال پر جس محال کو مقدور نہ کہئے اتناہی عجز وقصور سمجھئے تو واجب کہ سب محالات زیر قدرت ہوں،اور منجملہ محالات سلب قدرت الٰہیہ بھی ہے تو لازم کہ الله تعالٰی اپنی قدرت کھودینے اور اپنے آپ کو عاجز محض بنالینے پر قادر ہو،اچھا عموم قدرت مانا کہ اصل قدرت ہی ہاتھ سے گئی،یوہیں منجملہ محالات عدم باری عزوجل ہے تو اس پر قدرت لازم،اب باری جل وعلا عیاذًا بالله واجب الوجود نہ ٹھہرا،تعمیم قدرت کی بدولت الوہیت ہی پر ایمان گیا تعالٰی اﷲ عما یقول الظالمون علوا کبیرا(ظالم جو کچھ کہتے ہیں الله تعالٰی اس سے کہیں بلند ہے۔ت)

پس بحمد الله ثابت ہوا کہ محال پر قدرت ماننا قطع نظر اس سے کہ خود قول بالمحال ہے،جناب

عــــــہ۱:یشیر الٰی ان مصحح المقدوریۃ نفس الامکان الذاتی ۱۲ منہ

عــــــہ۲:اوردہ تفسیر ا للمراد بالفرض ۱۲ منہ

اشارہ کیا کہ مقدوریت کی صحت کا مدار نفس امکان ذاتی پر ہے ۱۲ منہ(ت)

فرض سے مراد کی تفسیر کے لئے ذکر کیا ہے ۱۲ منہ(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۲۰

[2] القرآن الکریم ۲ /۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن