30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(ہرعام سے کچھ افراد مخصوص ہوتے ہیں۔ت)سے مخصوص ہیں، شرح مواقف میں فرمایا:
|
علمہ تعالٰی یعم المفھوما کلھا الممکنۃ والواجبۃ والممتنعۃ فھو اعم من القدرۃ لانھا تختص بالممکنات دون الواجبات والممتنعات [1]۔ |
الله تعالٰی کا علم تمام مفہومات کو شامل ہے خواہ وہ ممکن ہیں یا واجب یاممتنع،اور وہ قدرت سے عام ہے کیونکہ قدرت کا تعلق فقط ممکنات سے ہے واجبات اور ممتنعات کے ساتھ وہ متعلق نہیں ہوتی۔(ت) |
اب دیکھئے لفظ چاروں ایك جگہ ہے یعنی کل شیئ،مگر ہر صفت نے اپنے ہی دائرے کی چیزوں کو احاطہ عــــــہ فرمایا جو اس کے قابل اور اس کے احاطہ میں داخل تھیں،تو جس طرح ذات وصفات خالق کا دائرہ خلق میں نہ آنا معاذالله عموم خالقیت میں نقصان نہ لایا،نقصان جب تھا کہ کوئی مخلوق احاطہ سے باہر رہتا،یا معدومات کا دائرہ ابصار سے مہجور رہتا عیاذًا باللہ،احاطہ بصر الٰہی میں باعث فتور نہ ہوا،فتور جب ہوتا کہ کوئی مبصر خارج رہ جاتا۔اسی طرح صفت قدرت کا کمال یہ ہے کہ جو شے اپنی
|
عــــــہ:ای شملت مافی دائرتھا وان لم یشملہ اللفظ کمافی العلم ولم تشمل مالیس فیھا وان شملہ اللفظ کما فی الخلق وذٰلك ان الشیئ عندنا یخص بالموجود قال تعالٰی "اَوَلَا یَذْکُرُ الْاِنۡسٰنُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنۡ قَبْلُ وَلَمْ یَکُ شَیْـًٔا ﴿۶۷﴾" [2]ویعم الواجب،قال تعالٰی "اَیُّ شَیۡءٍ اَکْبَرُ شَہٰدَۃً ؕ قُلِ اللہُ ۟"[3]،فافھم ۱۲ منہ رضی اﷲ عنہ۔ |
یعنی اپنے دائرہ کی ہر شی کو شامل ہے اگرچہ اس کو لفظ شامل نہ ہو جیسے علم میں،اور جو دائرہ میں نہ ہو اس کو شامل نہیں اگرچہ لفظ اس کوشامل ہو جیسےخلق میں،یہ اس لئے کہ ہمارے نزدیك صرف موجود ہی شی کہلاتی ہے،الله تعالٰی نے فرمایا کیا انسان کو یاد نہیں کہ ہم نے اسے پیداکیا جبکہ اس سے قبل کوئی شیئ نہ تھا۔ اور شے واجب کو بھی شامل ہے، الله تعالٰی نے فرمایا۔فرمادیجئے کون سی شیئ شہادت میں بڑی ہے؟ فرمادو اللہ،اسے سمجھو ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع