30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)قوی قدیر تبار وتعالٰی فرماتاہے: "وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۲۰﴾٪"[1]وہ ہر چیز پر قدرت والا ہے،یہ موجود ومعدوم سب کو شامل،بشر ط وحدوث وامکان کہ واجب ومحال اصلا لائق مقدوریت نہیں،مواقف میں ہے:القدیم لا یستند الی القادر [2] (قدیم کو قادر کی طرف منسوب نہیں کیا جاسکتا۔ت)شرح مقاصد میں ہے:لاشیئ من الممتنع بمقدور [3](کوئی ممتنع مقدور نہیں ہوتا۔ت)امام یافعی فرماتے ہیں:
|
جمیع المسحیلات العقلیۃ لایتعلق للقدرۃ بھا [4]۔ |
تمام محلات عقلیہ کے ساتھ قدرت کا تعلق نہیں ہوتا۔(ت) |
کنزالفوائد میں ہے:
|
خرج الواجب والمستحیل فلایتعلقان ای القدرۃ والارادۃ بھما [5]۔ |
واجب اور محال خارج ہوں گے ان کے ساتھ قدرت اور ارادہ کا تعلق نہیں ہوسکتا۔(ت) |
شرح فقہ اکبر میں ہے:
|
أقصاھا ان یمتنع بنفس مفہومہ کجمیع الضدین وقلب الحقائق واعدام القدیم،وھذا لایدخل تحت القدرۃ القدیمۃ [6]۔ |
آخری مرتبہ وہ ہے جونفس مفہوم کے اعتبار سے ممنوع ہو مثلا ضدین کا جمع ہونا،حقائق میں قلب،قدیم کا معدوم ہونا یہ قدرت قدیمہ کے تحت داخل ہی نہیں۔(ت) |
(۴)علیم خبیر عزشانہ،فرماتاہے: "وَہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ﴿۲۹﴾٪"[7]وہ ہر چیز کو جانتاہے،یہ کلیہ واجب و ممکن وقدیم وحادث وموجود ومعدوم ومفروض وموہوم غرض ہر شی ومفہوم کو قطعا محیط جس کے دائرے سے اصلًا کچھ خارج نہیں۔یہ ان عمومات سے ہے جو عموم قضیہ مامن عام الاوقد خص منہ البعض
[1] القرآن الکریم ۵/ ۱۲۰ و ۱۱ /۴
[2] مواقف مع شرح المواقف المقصد الخامس منشورات الرضی قم ایران ۳/ ۱۷۸
[3] شرح المقاصد المبحث الثانی القدرۃ الحادثۃ علی الفعل دارالمعارف نعمانیہ لاہور ۱/۲۴۰
[5] کنز الفوائد
[6] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر افعال العبادبعلمہ تعالٰی الخ مصطفی البابی مصر ص۵۶
[7] القرآ ن الکریم ۲ /۲۹،۶ /۱۰۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع