30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مافی المواقف والمقاصد ان الاشاعرۃ قائلون بجوازہ(کیا خلف وعید جائز ہے،مواقف اور مقاصد سے یہی واضح ہوتاہے کہ اشاعرہ اس کے جواز کے قائل ہیں۔ت)پس اس پر طعن کرنا پہلے مشائخ پر طعن کرنا ہے اور اس پر تعجب کرنا محض لاعلمی اور امکان کذب خلف وعید کی فرع ہے [1]۔"انتھی ملخصا۔ تقریرا مولوی ناظر حسین دیوبندی مدرس اول مدرسہ عربی میرٹھ نے مسجد کوٹ پر بلند آواز سے چند مسلمان میں کہا کہ ہمارا تو اعتقاد یہ ہے کہ خدا نے کبھی جھوٹ بولا نہ بولے مگر بول سکتاہے،بہشتیوں کو دوزخ اور دوزخیوں کو بہشت میں بھیج دے تو کسی کا اجارہ نہیں،اوریہی امکان کذب ہے،انتھی۔
پس ایسا اعتقاد کیسا ہے اوراس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں جس کا عقیدہ ایسا ہے سچی بات بتاؤ اچھا اجر پاؤ۔
الجواب:
|
سبحٰن ربك رب العزۃ عما یصفون،وسلام علی المرسلین،و الحمد اﷲ رب العالمین،والحمد ﷲ المتعال شانہ عن الکذب والجھل والسفہ والھزل و العجز والبخل،وکل مالیس من صفات الکمال المنزہ عظیم قدرتہ بکمال قدوسیتہ وجمال سبوحیتہ عن وصمہ خروج ممکن او ولوج محال، قولہ الحق ووعدہ الصدق،ومن اصدق من اﷲ قیلا، وکلامہ الفصل وماھو بالھزل فسبحن اﷲ بکرۃ واصیلا، لذاتہ القدم ولنعتہ القدم،فلاحادث |
آپ کار ب رب العزت ہر اس عیب سے پاك ہے جو یہ مخالفین بیان کرتے ہیں،تمام رسولوں پر سلام ہو،تمام حمد الله کے لئے جو تما م جہانوں کا پالنے والا ہے،تمام حمد الله کےلئے جس کی شان اقدس ہرقسم کے کذب،جہل،بے عقلی،غیر سنجیدگی،بخل اور ہراس وصف سے پاك ہے جو اس کے کمال منزہ کے خلاف ہے کمال قدوسیت اور جمال سبوحیت کی وجہ سے اس کی قدرت خروج ممکن اور دخول محال کے عیب سے پاك ومبرا ہے،ا س کا فرمان حق اور اس کا وعدہ سچا اور قول کے اعتبار سے اس سے بڑھ کر کون سچاہوسکتا ہے اس کا مقدس کلام حق و باطل میں فیصلہ کن ہے اور وہ ومذاق،ٹھٹھا نہیں ہے پس الله تعالٰی کی تسبیح ہے صبح وشام،اس کی ذات بھی قدیم اور صفات |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع