30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور ثانی میں اس غرض کا اثبات اور غرض دیگر کی نفی۔شعر میں طرز اول ہے نہ کہ دوم،تو اس میں مطلقًا نفی غرض ہے۔بیان اس کا یہ ہے کہ فعل اختیاری کے لئے مصلحت یا غرض ضرور ہے ورنہ عبث ہوگا،اورمولٰی تعالٰی عبث سے پاك ہے،اس کے افعال مصالح سے مملو ہیں اور اغراض سے منزہ،وہ مصالح بھی راجع بعباد ہیں۔مولٰی تعالٰی مصلحت ومفسدت سے پاک،مداح مرحوم مصلحت کااس میں حصر کرتاہے،
|
لحدیث خلقت الخلق لاعرفھم کرامتك و منزلتك عندی ولولاك ماخلقت الدنیا [1]۔رواہ ابن عساکر عن سلمان فارسی۔ |
اس حدیث کی وجہ سے کہ میں نے مخلوق اس لئے پیدا فرمائی تاکہ میرے ہاں جو آپ کا مقام و شرف ہے اسے وہ جان لے، اور اگر آپ نہ ہوتے تومیں دنیا پیدا نہ فرماتا۔اسے ابن عساکر نے حضرت سلمان فارسی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ (ت) |
تو عرض کرتاہے کہ مصلحت یہ تھی ورنہ کیاکوئی غرض تھی کہ اگر غرض ومصلحت دونوں نہ ہوں تو عبث لازم آئے،اور وہ محال ہے۔لیکن مولٰی تعالٰی غرض سے پاك ہے،لاجرم یہی مصلحت تھی،وھو تعالٰی اعلم۔
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع