دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

مسئلہ ۷۰:                   انتظام علی خاں صاحب چھتہ شیخ بنگلور زیر جامع مسجد دہلی            ۱۸ جمادی الآخرہ ۱۳۳۹ھ

شعر اندرون غزل نعتیہ مصنفہ اکبر خاں مرئی: ؎

عجب کھیل کھیلے عجب روپ بدلے                زمانہ بہروپیا بن کے آیا

ا س قسم کے شعر حضور کی شان کے خلاف ہیں کہ نہیں؟ اور ایسے شعر محافل میلاد شریف حضور سرور عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں پڑھنا چاہئے کہ نہیں"الله الله گفتہ الله می شوی"اس سے مراد لی ہے کہ نمك میں ملی شے نمك ہوگئی،جو خدا میں ملا وہ خدا ہوگیا۔یہ شعر قابل اعتراض ہے کہ نہیں؟ اور مصرعہ بالا"الله الله گفتہ الله می شوی"سے مراد اور مطلب کیا حاصل ہونا چاہئے؟

الجواب:

بہروپئے والا شعر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی صریح توہینوں پر مشتمل ہے،کھیل کھیلنا روپ بدلنا کہنا ہی توہین تھا، مصرع دوم نے کفر پررجسٹری کردی والعیاذبالله تعالٰی،یہ کہنا کہ جو خدا میں ملا وہ خدا ہوگیا کفر ہے،اس مصرع سے احتراز لازم ہے،مراد یہ ہے کجہ فنافی الله می شوی"،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۷۱:از مارہرہ مطہرہ ضلع ایٹہ خانقاہ برکاتیہ مسئولہ والاحضرت عظیم البرکت مولانا مولوی سید محمد میاں صاحب قادری دامت برکاتہم ۳۰ رجب ۱۳۳۹ھ

حضرت مولانا المعظم والمکرم والمحترم دامت برکاتہم العالیہ،پس از تسلیم مع التعظیم والتکریم معروض خدمت،جناب مولوی حسن رضا خاں صاحب مرحوم کے نگار ستانِ لطافت میں ان کی ایك غزل میں ان کا ایك شعر یہ ہے:  ؎

شب اسرٰی کے دولھا پر نچھاور ہونے والی تھی

نہیں تو کیا غرض تھی اتنی جانوں کے بنانے سے

یہ شعر ان کے دیوان"ذوق نعت"میں بھی موجود ہے جس سے یہ مطلب نکلتاہے کہ اتنی جانوں کے بنانے سےغرض یہ تھی کہ شب اسرٰی کے دولھا پر ان کی نچھاور کی جائے حالانکہ افعال مولٰی عزوجل معلل بالاغراض نہیں ہواکرتے اس کا حل مجھے مطلوب ہے۔

الجواب:

والاحضرت عظیم البرکت دامت برکاتہم العالیہ،تسلیم مع التظیم،یہاں طرز ادا دو۲ ہیں:اول: ہم نے یہ کام زید کے لئے کیا ورنہ ہمیں کیا غرض تھی،دوم اور کیا غرض تھی،اول میں اپنی غرض کی نفی مطلق ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن