دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

شرح خصوصًا کفر واسلام میں جرأت سخت حرام ہے کوئی ہوکسے باشد۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۶۷:                   ازمراد آباد محلہ شیدی سرائے مرسلہ صابر حسین صاحب         ۲۲ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کا یہ شعر ہے: ؎

سکھی پاپ کی گٹھری توسیس دھری کہیں روس نہ جاویں سام ہری

کتے جاکے بروں کہاں ڈوب مروں سیاں سے حیا شرماوت ہے

اس میں سام ہری جو خدا کا نام رکھا ہے سو یہ عمرو کے نزدیك کفر ہے،آیا یہ قول عمرو کا صحیح ہے یا نہیں؟

الجواب:

جاہل احمق نادان شاعر نے جوہندی زبان کی نظم کہی اس میں معبود برحق عزوجلالہ کی طرف انھیں لفظوں سے کنایا کیا جو ہندی میں مستعمل ہے ایسے کلام اس قبیل سے ہوتے ہیں۔جیسے حضرت مولوی قدس سرہ المعنوی فرماتے ہیں:  ؎

خوشتر آں باشد کہ سِرِ دلبراں                    گفتہ آید درحدیث دیگرآں [1]

(وہ خوش بخت ہے جو دلبروں کے راز دوسروں کی زبان سے کہتا ہے۔ت)

اولیاء اشعار میں لیلٰی وسلمٰی باندھتے ہیں اور مطلب سعدی دیگر ست،نہ کہ معاذالله رب عزوجل کو ان ناموں سے تعبیر کیا بلکہ وہی گفتہ آید درحدیث دیگراں،سید الطائفہ جنید بغدادی رضی الله تعالٰی فرماتے ہیں:

ان مجنون بنی عامر کان من احباء اﷲ تعالٰی ستر شأنہ بجنون بلیلٰی[2]۔نقلہ الزرقانی فی شرح المواھب الشریفۃ من روضۃ العاشق لابن القیم واستغربہ۔

حضرت مجنون بنی عامر اولیاء سے تھے عشق لیلٰی کو پردہ کر رکھا تھا(امام زرقانی نے شرح مواہب الشریفہ میں روضۃ العاشق لابن قیم سے اسے نقل کرکے غریب کہا۔ت)

سیدی ابوبکر شبلی رضی الله تعالٰی عنہ نے کسی کویہ شعر پڑھتے سنا: ؎

اسأل عن سلمی فھل من مخبر                                               یکون لہ علم بھا این تنزل

میں سلمٰی کو پوچھتاہوں ہے کوئی بتانے والا کہ وہ کہاں اترے گی،فرمایا واﷲ مافی الدارین


 

 



[1] مثنوی مولوی معنوی دفتر اول بردن بادشاہ طبیب غیب رابرسربیمار نورانی کتب خانہ پشاور ص۸

[2] 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن