30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
؎ کردن مہمانی عشق محمد
جگر کے کوفتے دل کے پسندے
(جگر کے کوفتے اور دل کے کباب بناکر عشق محمد(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)کی مہمانی کرنا۔ت)
(۱)آیا قابلیت نعت اور مولود خوانی کی رکھتا ہے یا نہیں؟
(۲)انسان کا گوشت حلال یا حرام؟
(۳)کس مقدس شخص کی مہمانی میں یا اس کے عشق کی مہمانی میں انسان کا گوشت پیش کرسکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب
انسان کا گوشت انسان پر حرام ہے عشق پر حرام نہیں وہ ایك آگ ہے کہ ماسوائے محبوب کو جلادیتی ہے،گوشت گھلانا اس کا پہلا فعل ہے،ولہذا حدیث میں فرمایا:
|
ان اﷲ یبغض الحبر السمین [1]۔ |
الله دشمن رکھتاہے موٹے عالم کو۔ |
شعر میں"مہمانی عشق"ہی کہا ہے،اس میں کوئی حرج نہیں پڑھ سکتے ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۶: ازشہر کہنہ بریلی مسئولہ قاسم حسین رضوی مصطفائی ۱۰ رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مندرجہ ذیل اشعار آیا کفر میں داخل ہیں اور ان کا لکھنے والا کافرہے
یا نہیں؟ دلاور حسین میلاد خواں نے میرے سامنے بیان کیا کہ ایك عالم مجدد نے ایسے شاعرکو کافر فرمایا ہے اور تحریری فتوٰی میرے پاس موجود ہے اگر اس نے جھوٹ بولا اور ایك مسلمان پر کفر ثابت کرنے کے لئے ایك بزرگ پر اتہام رکھ کر ایسے غلط لفظ کہے تو کیا وہ کافر ہونے سے بری ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اشعار یہ ہیں:
۱ جوش کرم پر بحر ہے دیکھو یہ الٹی لہر ہے ہم بھولے بیٹھے ہیں انھیں ان کو ہماری یادہے
۲ ہے ہم سے غلاموں کا کعبہ تو در آقا الله مبارك کرے سجدے کا ادا کرنا
الجواب:
حاشا ان میں کوئی بات کفر تو کفر گمراہی کی بھی نہیں،ممکن کہ اور اشعار کی نسبت فتوٰی ہوا ہو اور دلاور حسین نے بے علمی کے سبب ان کے مضمون کو ویسا ہی گمان کرکے یہ کہہ دیا ہو،بہر حال جاہل کو احکام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع