دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

ہمارے سرور عالم کا رتبہ کوئی کیا جانے

خدا سے ملنا چاہے تو محمد کو خدا جانے

یہ شعر عام طور پر حضور سرور عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی محفل میلاد میں پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

اس شعر کا ظاہر صریح کفر ہے اور اس کا پڑھنا حرام ہے اور جو اس کے ظاہر مضمون کا معتقد ہو یقینا کافر ہے۔ہاں اگر بقرینہ مصرعہ اولٰی یہ تاویل کرے کہ خدا سے ملنا چاہے تو یوں سمجھے کہ محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے مرتبہ کو الله ہی جانتاہے تو یہ معنی صحیح ہے،مگر ایسا موہم لفظ بولنا جائز نہیں۔ردالمحتار میں ہے:

مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

منع کے لئے محض محال معنی کا ایہام ہی کافی ہوتاہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۶۱:از جودھپور مارواڑ مرسلہ قاضی محمد عبدالرحمن صاحب متخلص بہ طالب مدرس درجہ اول سردار اسکول ۱۸ جمادی الآخر ۱۳۳۷ھ

حضرتم! السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،،بتاریخ ۱۶ مارچ سنہ رواں بروز یك شنبہ جودھپور میں مشاعرہ تھا،مصرع طرح ھو ہذا: "شب عاشق سحر نہ ہوجائے"نمبر ۲ پر ایك غزل نعتیہ پڑھی گئی جس کا مطلع یہ ہے:  ؎

نعمت خیریہ البشریہ نہ ہوجائے

دل حقیقت نگر نہ ہوجائے

کیا حضور! یہ مطلع نعت میں ٹھیك ہے؟ اس کا قائل کہتاہے کہ آپ کے دیوان میں بھی اس قسم کا کوئی شعر ہے گر وہ شعر دیوان میں دکھاتانہیں۔اور خاکسار کے پاس دیوان ہے نہیں۔لہذا متکلف ہوں کہ اس میں جو کچھ امر حق ہو جواب سے سرفراز فرمادیں۔

الجواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ،،یہ مطلع سخت باطل وناجائز ہے کہ اس میں نعت اقدس سے ممانعت ہے اور نعت اقدس اعظم فرائض ایمان سے ہے،اس سے ممانعت کس حد تك پہنچتی ہے،اگر


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحضر ولاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن