دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

(میں نے اسے کہا کہ یہ جہاں نما جام تجھےحکیم نےکب دیا؟ اس نے کہا کہ جس دن اس نے یہ گنبد(آسمان بنایا۔ت)
یعنی الله عزوجل نے حضور کی مصطفائی پیدا کی حضور کویہ مرتبہ بخشا،البتہ نصف اول بہت سخت ہے اس میں تاویل بعیدیہ ہے کہ خدائی مخلوق کو کہتے ہیں     
ع

ساری خدائی اك طرف فضل الٰہی اك طرف

اور خدائی کی پیدائش بطفیل حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہے حضور نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا لولاك لما خلقت الدنیا [1] (اگر آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نہ ہوتے تو میں دنیا پیدا نہ فرماتا۔ت)حضور تخم وجودواصل موجود ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،تو نسبت مجاز ہے جیسے انبت الربیع البقل بہار نے سبزہ اگایا۔وقال اﷲ تعالٰی "مِمَّا تُنْۢبِتُ الۡاَرْضُ"[2](اور الله تعالٰی نے فرمایا:زمین کی اگائی ہوئی چیزیں۔ت)اگانے والا زمین کو فرمایا،مگر حق یہ ہے کہ ایسی تاویل نہ لفظ کو کلمہ کفریہ ہونے سے بچائے نہ قاتل کو اشد حرام ہے کے ارتکاب سے،بہار و زمین غیر ذوی العقول پر قیاس نہ ہوگا۔اور ردالمحتار میں ہے:

مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع [3]۔

منع کے لئے محض محال معنی کا ایہام ہی کافی ہوتاہے۔(ت)

(۷)یہ روایت محض کذب وباطل ومردود وموضوع وافتراء واختراع ہے قاتل اﷲ واضعھا(الله تعالٰی ایسی روایت گھڑنے والے کو برباد کرے۔ت)اور اس کاظاہر سخت کفر ملعون ہے۔ایسے تمام مضامین کاپڑھنا سننا سب حرام ہے،والله سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۹:                    ازرام پور مرسلہ معشوق علی صاحب                        ۷ جمادی الاول ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر میلاد خواں میلاد شریف میں ا س نظم کو پڑھتے ہیں:

             (۱) اٹھاکر میم کا پردہ سب الاالله کہتے ہیں                          احد میں میم کو ضم کرکے صلی الله کہتے ہیں

            (۲)ظہور ہوکر کے دنیا میں یہ فرمانا کہ بندہ ہوں              توسب ناسُوت میں حضرت رسول الله کہتے ہیں

             (۳)ہوئے ممکن سے جب واجب نبی ملکوت میں پہنچے      وہاں سب دیکھ احمد کوظہور الله کہتے ہیں


 

 



[1] الفوائد المجوعۃ باب فضائل النبی حدیث ۱۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۳۲۶،الاسرار المرفوعہ فی الاخبار الموضوعہ حدیث ۷۵۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۱۹۴

[2] القرآن الکریم ۲/ ۶۱

[3] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن