دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

خیر طلب ہیچدان حیدر علی خاں عفی عنہ حیدر فرخ آبادی

جواب فورا مع فتوٰی ودستخطی ومہری حضرت مولانا مرشد آنا چاہئے۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ خالد سنی المذہب نے مندرجہ ذیل شعر کلمات شہادت کا ابتدائی ٹکڑا نظم کیا ہے جس سے پورا کلمہ شہادت مراد ہے،لیکن زید جو مذہبا شیعہ ہے اس سے پورا

کلمہ شہادت مراد نہیں لیتاہے بلکہ صرف اشھدان الا الہ کے معنی سے خالد کو ملحد قرار دیتاہے   ؎

اشھد ان لاالہ نقش ہے اس لوح پر

نیر تو حید کب عاشق کی پیشانی نہ تھی

مندرجہ بالا شعر کی نسبت زید نے مندرجہ ذیل الفاظ لکھے ہیں:شعر کا پہلا مصرعہ الحادی کا سائن بورڈ ہے کیونکہ ا شھد ان لا الہ کے تو یہ معنٰی ہوئے کہ میں گواہی دیتاہوں کہ نہیں ہے کوئی خدا،پھر جس پیشانی پر یہ کفر کا کلمہ لکھا ہو اسے ہم الحاد کا سائن بورڈنہ کہیں تو کیا کہیں۔اسی طرح زید نے بکر سنی المذہب کے اس نعتیہ کی نسبت   ؎

پھر روضہ حضرت کی زیارت کو چل اخلاص

پھر چھوڑ دے تو بہر خدا حب وطن کو

مندرجہ ذیل الفاظ تحریر کئے ہیں:اخلاص صاحب! کبھی کبھی تو ہش کی باتیں کیا کیجئے،ا ۤپ نے حب الوطن من الایمان [1](وطن کی محبت ایمان کاحصہ ہے۔ت)والی حدیث پڑھی نہیں تو کیا سنی بھی نہیں۔

فلہذا زید کا خالد کو ملحد اور بکر کو بے ایمان قرار دینا جائز اور مندرجہ بالاالفاظ زبان سے کہنا جائز ہے یا قلم سے

لکھنا درست ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہے تو علمائے کرام وفضلائے عظام زید اور زید کے ان مؤیدین کی نسبت جو باوجود سنی ہونے کے زید کی تائید وتصدیق کررہے ہیں از روئے شرع شریف کیا فتوٰی صادر فرماتے ہیں۔بینوا تو جروا

الجواب:

حاشا شعر مذکور سے خالد سنی المذہب پر کسی طرح حکم کفر والحاد ممکن نہیں۔مگر اس کے نزدیك جو اس کلمہ طیبہ کو کہ مدار ایمان ہے معاذالله وہ ٹکڑے کفر واسلام پر منقسم کرے اور ا س کا پہلا آدھا کفر خالص جانے اور یہ کس درجہ ناپاك وشنیع ہے۔

اولا: یوں ہو توہر مسلمان جتنی بار لا الہ الله کہے ہر بار اس کا کافر ہونا اور بعد کفر اسلام لانا ٹھہرے کہ جب تك پہلا جز کہا تھا اس معترض کے طور پر تومطلقًا ہر الہ کی نفی تھی ارویہ بیشك کفر ہے،جب الاالله کہا تو اب الله عزوجل کی الوہیت مان کر مسلمان ہوا۔


 

 



[1] ا لدرالمنتشرۃ فی الاحادیث المشتہرہ حدیث ۱۴۹ حرج الحاء المکتب الاسلامی بیروت ص۱۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن