30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان اﷲ تعالٰی یبعث الایام القیمۃ علی ھیأتھا ویبعث یوم الجمعۃ زھراء منیرۃ اھلھا یحفون بھا کالعورس تھدی الی کریمھا [1]۔ |
بیشك الله عزوجل قیامت کے دن سب دنوں کو ان کی شکل پر اٹھائے گا،اورجمعہ کو چمکتا روشن دیتا،جمعہ پڑھنے والے اس کے گرد جھرمٹ کئے ہوئے جیسے نئی دولھن کو اس کے گرامی شوہر کے یہاں رخصت کرکے لے جاتے ہیں۔(ت) |
امام اجل ابو طالب مکی قوت القلوب اور حجۃ الاسلام محمد غزالی احیاء میں فرماتے ہیں:
|
قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان الکعبۃ تحشر کالعروس المزفوفۃ(قال الشارح الٰی بعلھا)وکل من حجھا یتعلق باستارھا یسعون حولھا حتی تدخل الجنۃ فید خلون معھا [2]۔ |
یعنی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا بیشك کعبہ روز قیامت یوں اٹھایا جائے گا جیسے شب زفاف دولھن کو دولھا کی طرف لے جاتے ہیں،تمام اہل سنت جنھوں نے حج مقبول کیا ا سکے پردوں سے لپٹے ہوئے اس کے گرد دوڑتے ہونگے یہاں تك کہ کعبہ اور اس کے ساتھ یہ سب داخل جنت ہوں گے۔ |
نہایہ امام ابن الاثیر میں ہے:
|
منہ الحدیث ''یزف علی بینی وبین ابراہےم علیہ الصلوۃ والسلام الی الجنۃ'' ان کسرت الزاء فمعناہ یسرع من زف فی مشیہ وازف اذا اسرع وان فتحت فھومن زففت العروس ازفھا اذا احدیتھا الی زوجھا [3]۔ |
یعنی اسی باب سے ہے یہ حدیث کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ علی مرتضی میرے اور ابراہیم خلیل الله علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بیچ میں جنت کی طرف خوش خوش تیز چلیں گے،یامیرے اور ان کے بیچ میں جنت کی طرف یوں لیے جائیں گے جیسے نئی دولھن کو دولھا کے یہاں لے جاتے ہیں، |
امام اجل ابن المبارك وابن ابی الدنیا وابوالشیخ اورابن النجار کتاب الدرر الثمینہ فی تاریخ المدینۃ
[1] المستدرك للحاکم کتاب الجمعہ باب سید الایام یوم الجمعہ دارالفکر بیروت ۱/ ۲۷۷
[2] احیاء العلوم کتاب اسرار الحج باب فضیلۃ البیت مطبعۃ المشہور الحئی القاہرہ مصر ۱/ ۲۴۱،اتحاف السادۃ التقین کتاب اسرار الحج باب فضیلۃ البیت دارلفکر بیروت ۴/ ۲۷۴،قوت القلوب کتاب الحج ذکرفضائل البیت الحرم دارصادر بیروت ۲/ ۱۲۱
[3] النہایہ لابن الاثیر باب الزء مع الفاء المکتبۃ الاسلامیہ الریاض ۲/ ۳۰۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع