دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اس لئےکہ حضورتمام ملك وملکوت پر الله عزوجل کےنائب مطلق ہیں جن کو رب عزوجل نے اپنےاسماء وصفات کے اسرار کا خلعت پہنایا اور ہرمغرد ومرکب ہیں تصرف کا اختیار دیاہے،دولھا بادشاہ کی شان دکھاتا ہے،اس کا حکم برات میں نافذ ہوتاہے،سب اس کی خدمت کرتے ہیں اور اپنے کام چھوڑ کر اس کے کام میں لگے ہوتے جس بات کو اس کا جی چاہے موجود کی جاتی ہے،چین میں ہوتاہے،سب براتی اس کی خدمت میں اور اس کے طفیل میں کھانا پاتے ہیں،یوہیں حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں بادشاہ حقیقی عزوجل کی شان دکھاتے ہیں،تمام جہاں میں ان کا حکم نافذ ہے،سب ان کی خدمت گار وزیر فرمان ہیں،جو وہ چاہتے ہیں الله عزوجل موجود کردیتاہے ماارٰی ربك الا یسارع فی ھواك [1]۔صحیح بخاری کی حدیث ہے کہ ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہما حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کرتی ہیں میں حضور کے رب کو دیکھتی ہوں کہ حضور کی خواہش میں شتابی فرماتاہے،تمام جہاں حضور کےصدقہ میں حضور کا دیا کھاتاہےکہ "انما انا قاسم واﷲ المعطی"[2] صحیح بخاری کی حدیث ہے کہ حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ہر نعت کع دینے الا الله ہے اور بانٹنے والا میں ہوں۔یوں تشبیہ کامل ہوئی اور حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الٰہی کے دولھا ٹھہرے،والحمد اﷲ رب العالمین۔

ان تقریرات سے واضح ہوا کہ ان معانی پر دولھن،دولھا،زوج،زوجہ کی طرح باہم مفہوم متضائف نہیں۔عسقلان وعزہ کو حدیث نے دولھنیں فرمایا،دولھا کون ہے؟ بہیقی شعب الایمان میں امیر المومنین مولی علی رضی الله تعالی عنہ سے بسند حسن روایت کرتے ہیں رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لکل شی عروس وعروس القراٰن الرحمٰن [3]۔

ہر شے کی جنس میں ایك دولھن ہوتی ہے اور قرآن عظیم میں سورۃ الرحمن دولھن ہے۔

یہاں کسے دولھا ٹھہرائے گا؟ توقصیدہ سے وہ مہمل ملعون خیال پیدا کرنا کسی ایسے ہی کاکام ہوگا مگر حدیثیں تو اس سے بڑھ کر اوہام باطلہ والوں پر قہر ڈھائیں گی،حاکم صحیح مستدر اور امام الائمہ ابن خزیمہ اپنی صحیح اور بیہقی سنن میں حضرت ابو موسٰی اشعری رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] صحیح بخاری کتاب التفسیر باب قولہ ترجی من تشاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۰۶

[2] صحیح بخاری کتاب الاعتصام قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۸۷

[3] شعب الایمان حدیث ۲۴۹۴ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۴۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن