30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسند میں انس رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
عسقلان احدی العروسین یبعث منھا یوم القیٰمۃ سبعون الفالاحساب علیہم [1]۔ |
عسقلان دو دولہنوں میں کی ایك ہے روز قیامت اس میں سے ستر ہزار ایسے اٹھیں گے جن پر حساب نہیں۔ |
مسند الفردوس میں عبدالله بن زبیر رضی الله تعالٰی عنہما سے ہے کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
طوبٰی لمن اسکنہ اﷲ تعالٰی احدی العروسین عسقلان اوغزۃ [2]۔ |
شادمانی ہے اسے جسے الله تعالٰی دو دلہنوں میں سے ایك بسائے عسقلا ن یا غزہ۔ |
باقی چار اشعار میںحضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دولھا کہا ہے اور وہ بیشك تمام سلطنت الٰہی کے دولھاہیں،امام قسطلان مواہب لدینہ شریف میں نقل فرماتے ہیں:
|
انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رأی صورۃ ذاتہ المبارکۃ فی الملکوت فاذاھو عروس المملکۃ [3]۔ |
نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے شب معراج عالم ملکوت میں اپنی ذات مبارکہ کی تصویر ملاحظہ فرمائی تو دیکھا کہ حضور تمام اہلسنت الہٰی کے دولھا ہیں(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم) |
دلائل الخیرات شریف میں ہے:
|
اللھم صلی علی محمد وعلی اٰلہ بحر انوارك ومعدن اسرارك ولسان حجتك وعروس مملکتك [4]۔ |
الٰہی دورد بھیج محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اور ان کی آل پر جو تیرے انوار کے دریا اور تیرے اسرارکے معدن اور تیری حجت کی زبان اور تیری سلطنت کے دولھا ہیں۔ |
علامہ محمد فاسی اس کی شرح مطالع المسرات میں فرماتے ہیں:
[1] مسند امام احمد ازحضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ دارالفکر بیروت ۳ /۲۲۵
[2] الفردوس بماثور الخطاب حدیث ۳۹۴۰ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۴۵۰،کنزالعمال حدیث ۳۵۰۷۷ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۲۸۹
[3] المواہب اللدنیہ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۵۷
[4] دلائل الخیرات منزل دوم جامع مسجد ظفریہ مرید کے شیخوپورہ ص۱۰۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع