30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وجود حق اور زعم اتحاد الحاد،صوفیہ کرام تو صاحب تحقیق ہیں اور ان کے ایسے مقلدین ملحد ونذیق ہیں،اس کتاب کا جس کے پاس ہو اس پر جلادینا فرض ہے اور سامنے دیکھنا حرام اور اس پر اعتقاد رکھنا کفر یہیں سے اس شخص کے مریدین اور متبعین کا حال ظاہر۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۵۰: ا زگڑھی اختیار خاں تحصیل خان پور ریاست بہاولپور مرسلہ محمد یار صاحب واعظ ۹ شعبان المعظم ۱۳۳۴ھ
قبلہ معتقدین دام ظلہ،از خاکسار محمد یار مشتاق دیدار بعد نیاز حسب اینکہ شب معراج آپ کا قصیدہ معراجیہ پڑھا گیا جس پر وہابیوں نے دولھا اور دولھن کے متعلق شور اُٹھایا کہ الله جل جلالہ و حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے حق میں ان الفاظ کا استعمال کرنا موجب کفرہے،شب برأت یہاں یہاں گڑھی اختیار خاں میں ان الفاظوں کے متعلق وہابیوں کی طرف سے میرے ساتھ ایك طویل بحث ہونے والی ہے،اے مجدد بمن بے سروسمان مددے،قبلہ دیں مددے کعبہ ایماں مددے،ضرور مہربانی فرماکر دلائل قاطع سے اس تشبیہ کا ثبوت مدلل کرکے اسی ہفتہ میں بھیج کر مسلمانانِ اہلسنت وجماعت کو عزت بخشیں،حضور پر فرض سمجھی جارہی ہے،یہ فی سبیل الله بصدقہ روضہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اس کام کو سب کاموں پر مقدم فرماکر وہ تحریر فرمادیں کہ موجب اطمینان اہل اسلام ہو۔
الجواب:
الله عزوجل نے وہابیہ کی قسمت میں کفر لکھاہے،انھیں ہر جگہ کفر ہی کفر سوجھتاہے،قصیدہ مذکورہ میں دو جگہ دولھن کا لفظ ہے اور چار جگہ دولھا کا،وہ اشعار یہ ہیں: ؎
(۱)نئی دولھن کی پھبن میں کعبہ نکھر کے سنورا سنور کے نکھرا
حجر کے صدقے کمر کے آل تل میں رنگ لاکھوں بناؤ کے تھے
(۲)نظر میں دولھا کے پیارے جلوے حیا سے محراب سرجھکائے
سیاہ پردے کے منہ پر آنچل تجلی ذات بحت کے تھے
(۳)دولھن کی خوشبو سے مست کپڑے نسیم گستاخ آنچلوں سے
غلاف مشکیں جو اڑ رہا تھا غزال نافے بسارہے تھے
(۴)خداہی دے صبر جان پر غم دکھاؤں کیونکر تجھے وہ عالم
جب ان کو جھرمٹ میں لے کے قدسی جناں کا دولھا بنارہے تھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع