30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لا آدم فی الکون ولاابلیس لاملك سلیمان ولابلقیس
فالکل عبارۃ وانت المعنی یامن ھو للقلوب مقناطیس
یعنی آدم ہے نہ شیطان ہے جہان میں نہ ملك سلیمان علیہ السلام کا نہ بلقیس کا،پھر یہ سب عبارت ہیں اور
واس عبارت کے معنی ہے اسے وہ کوئی جو واسطے دلوں کے لوہ چکا ہے۔
ف:یعنی جس طرح پتھر لوہ چگی کا ہوہ کو اٹھالیتا ہے،اسی طرح دلوں مخلوق کو اپنے تابع کر رکھتے ہیں،غرضکہ شیخ مذکور نعرہ ہمہ اوست کا مارنے لگے،علماؤ ں نے اس میں صلاح اور مشورہ کئے،کرے اور بتلائے کہ یہ فقیر تو شریعت میں رخنہ ڈالنے لگا۔اول تو اس کو قائل کرو،اگر نہ مانے گا تو اس کو ماریں گے،غرضکہ سب کی صلاح سے ایك شخص نے ان علماؤں سے آکر شیخ کے پاس عرض کیا کہ حضرت آپ کی دعوت ہے آپ ہی نے قبول کری،اس شخص نے کئی قسم کے کھانے پکائے اور ایك خوان میں جدا جدا برتنوں میں دھرلایا اور ایك رکابی میں پلیتی بھی بھر کر اس خوان میں لایا۔آپ نے وے تمام کھانے جو نفیس تھے کھائے اور پاخانہ نہ کھایا،جب اس شخص نے کہاکہ حضرت اس کو بھی کھالو ی بھی کوئی غیر نہیں ہے۔وہ ہی ہے،شیخ نے فرمایا بہت اچھا ان کے مکان کے صحن میں ایك حوض پانی کا تھا آپ نے پانی میں غوطہ مارکر خوك کی صورت ہوکر نکلے اور اس پاخانہ کو کھالیا، اور پھر حوض میں غوطہ مارا اور آدمی کی شکل ہوکر نکل آئے اور فرمایا اے عزیز وہ طعام بھی میں نے کھایا اور یہ پاخانہ بھی میں نے کھایا مگر طعام واسطے صورت انسان کے تھی اور پاخانہ واسطے شکل خوك کے بناکر آیا وہ میں ہی تھا کہ آدمی تھا اور خوك ہوگیا، حضرات اسی طرح تمام کتاب جو ۴۲۵ صفحوں پر لکھی گئی ہے مضامین الحادیہ سے مملو ہے،بارہا پیر جی مذکور کے متبعین سے جو ایك جماعت جہلاکی ہیے،کہا گیا کہ یہ کتاب سراسر عقائد کو خراب کرنے والی اور ناقابل عمل ہے مگر جواب یہی ملتاہے کہ علمائے عظام حنفی المذہب سے اس کے متعلق استفسار کیا جائے جو ارشاد ہوگا اس کے مطابق عمل کیا جاوے گا۔اس لئے یہ چند حوالہ جات معروضہ بالامقالات مختلفہ سے نقل کرکے استدعا ہے کہ عندالشرع اس شخص کا معہ اس کے مریدین اور متبعین کے جوحکم ہو بوضاحت تحریر فرماکر مزین بمہر فرمائیں تاکہ جماعت جہلاء جوان کے دام تزویر میں ہے رہائی پاکر راہ یاب ہوں۔والله تعالٰی ھوالموافق۔
الجواب:
یہ کلمات الحاد ہیں اور حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی رضی الله تعالٰی عنہ کی نسبت جو وہ ملعون حکایت نقل کی ہے محض کذب وافتراء وساختہ ابلیس لیعین ہے،توحید ایمان ہے،اور وحدۃ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع