30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قاب قوسین توئی گفت مازاغ البصیر جائے تو رشك مدینہ یا شاہ لواری مرحبا
سید کونین سالار سل گنج نہاں یامحمدن الزمان یا شاہ لوارٰی مرحبا
ہست مدعا مظہرذات تو مسند نشیں لایموت ولم یزل یاشاہ لواری مرحبا
مشکل کشا احمد زماں القاہ الله بہرما آوارہ پرورحافظایا شاہ لواری مرحبا
الجواب:
یہ خالص کفرہے اوراس کا قائل اس کا اجازت دہندہ،اس کا پسند کنندہ سب مرتدہیں،کسی امتی کو آں ۱سرور عالم کہنا،۲علیہ الصلٰوۃ کہنا،۳مسجود ومخلوق کہنا،۴خیرالورٰی کہنا،۵انتخاب اولین کہنا،۶شافع ہر دوسرا کہنا،۷سید کونین کہنا تو حرام وجزاف تھا ہی یوہیں ۸خلق عالم راسبب اور۹قاب قوسین اور ۱۰مازاغ البصر اور۱۱جائے تو رشك مدینہ کہنا،ان میں بہت کلمات موہم کفریا منجر بکفر ہیں،۱۲مگر ذات تو احد اور ۱۳سالار رسل اور ۱۴مسند نشین لم یزل کہنا قطعا یقینا کفر ہے۔یوہیں فقہائے کرام نے ۱۵قیوم جہاں غیر خدا کو کہنے پر تکفیر فرمائی۔مجمع الانہر میں ہے:
|
اذا اطلق علی المخلوق من الاسماء المختصۃ بالخالق (جل وعلا)نحوالقدوس والقیوم والرحمن وغیرہا یکفر [1] اھ،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اگر کوئی الله تعالٰی کی صفات مختصہ میں سے کسی صفت کا اطلاق مخلوق پر کرے،مثلا اسے قدوس کے یاقیوم یا رحمن کہے تو کافر ہوجائے گا اھ والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۴۹: از کلکتہ محلہ دہی ہٹہ ۸۱ مولوی ولی الله خاں صاحب ۵ شعبان المعظم ۱۳۳۵ھ بروز چہار شنبہ
حضرات علمائے کرام کچھ عرصہ سے ایك ضخیم کتاب گلزار وحدت مصنفہ پیر جی نجم الدین متوطن جہنجون ضلع جے پو رطبع ہوئی جس میں جابجا ملحدانہ مولات مندرج ہیں مشتے نمونہ اخروارعرض ہے:
وہی وہی کوئی اور نہ دوجا اس بن کوئی اورنہ سوجا
ہررنگ سے بے رنگی آیا ہر ہر بھیس سے آپ دکھایا
آپ ہی دیکھتے آپ ہی دکھاوے پھروہ آپ کو آپ سراوے
کہیں محمد ہوکر آیا ہادی مہدی نام دھرایا
کہیں عارف ہو اگیانی اپنی اپنے قدرپہچانی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع