30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثوب پہنچائے گا اگرچہ اسے کافر جان کر وہ خود کافر ہوجائے گا جو لوگ اس کے مرید اس کے ہوچکے ہیں ان پر فرض ہے کہ اس سے جدا ہوں دور بھاگیں کہ وہ بیعت اس کے ہاتھ پر نہیں ابلیس کے ہاتھ پر ہوئی،پھر ان مریدوں میں جو اس کے ان کفروں سے آگاہ تھے اور اس کے بعد مرید ہوئے یا بعد مریدی کے آگاہ ہوئے اور اس کی بیعت سے الگ نہ ہوئے وہ سب بھی اسلام سے خارج ہیں،ان پر بھی فرض کہ نئے سرے سے مسلمان ہوں،تو بہ کریں،تو بہ واسلام کے بعد ان کی عورتون اگر ان سے دوبارہ نکاح پر راضی نہ ہوں تو ان پر جبر نہیں۔عورتیں جس سے چاہیں اگر عدت گزر چکی ہے تو ابھی ورنہ بعد عدت اپنا نکاح کرلیں اور اگر انھیں سے دوبارہ نکاح کریں،تو مہر جدید لازم آئیگا اورپہلا مہر بھی اگر باقی ہے دینا ہوگا۔کتاب تذکرہ غوثیہ جس میں غوث علی شاہ پانی پتی کا تذکرہ ہے ضلالتوں،گمراہیوں بلکہ صریح کفر کی باتوں پر مشتمل ہے مثلا غوث علی شاہ جگن ناتھ کی چوکی پراشنان کرتے ملے کسی نے پہچانا تو بولے کہ اس شخص کے دو باپ تھے،ایك مسلمان اس کی طرف سے حج کرآیا ہے،دوسرا باپ ایك پنڈت تھا اس کی طرف سے جگن ناتھ تیرتھ کرنے آیا ہے ایسی ناپاکی بے دینی کی کتاب کا دیکھنا حرام ہے جس مسلمان کے پاس ہو جلا کر خاك کردے،واﷲ الھادی الی صراط مستقیم(الله تعالٰی ہی صراط مستقیم کی ہدایت دینے والا ہے۔ت)واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۴۸: مسئولہ عبدالرحمن طالب علم مدرسہ چھیپوں احمد آباد گجرات ۷ ربیع الآخر ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ چند اشخاص کی موجودگی میں ایك مرید نے اپنے پیر کی شان میں یہ قصیدہ پڑھا اورپیر نے اس قصیدہ کو سن کر پڑھنے والے کو کہا کہ تومیرا حبیب ہے اور اس کے بعد یہ قصیدے منبر پر پڑھے جاتے ہیں اوراس کے جواز کا حکم پیر نے دیا آیا شرعا یہ قصیدہ جائزہیں یا نہیں؟ قصیدہ مذکوریہ ہے:
مرحبا یا مرحبا یاشاہ لواری مرحبا نور الہدٰی خیرالورٰی یاشاہ لواری مرحبا
یا امام العالمین و انتحاب اولین ختم ولایت مقتدا یا شاہ لواری مرحبا
پیشوائے اولیا تو برگزیدہ ذو الجلال شافع ہر دوسرا یا شاہ لواری مرحبا
کن عطا فضل وکرم امروز فرد اے کریم صامع بجز تو نیست کس یاشاہ لواری مرحبا
یا بشیر ویا نذیر واے شہ اولو العزم ملجائے والا صفیا یا شاہ لواری مرحبا
منعم و مسجود قیوم و جہان بحرکرم طالب ومطلوب ومصدر یا شاہ لواری مرحبا
ذات تو احد ولے میم موجودات او خلق عالم را سبب یا شاہ لواری مرحبا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع