30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
صورت مذکورہ میں زید یقینا کافر مرتد ہے،اس کے کلام سرتاپاکفر سے بھرے ہوئے ہیں،مثلا(۱)زیدوعمر وبکر سب کو خدا کہنا(۲)خداکو مخلوق اور مفعول کہنا(۳)بندہ کو خدا کہوں(۴)خدا کو خدا نہ کہوں دوسرا عــــــہ شعر لکھنے میں سائل سے کچھ رہ گیا ہے(۵)تیسرے شعرمیں خدا کے بھول جانے کی فرمائش اورکہ یہ بھی بڑا دھوکا ہے(۶)چوتھے شعر میں اپنے آپ کو الله کہنا(۷)رسول کہنا(۸)قرآن کہنا(۹)پانچویں شعرمیں شریعت کا انکار(۱۰)اناالحق کہنے پر اصرار(۱۱)چھٹے شعر میں بھی یہی(۱۲)بندہ بننے کی ممانعت(۱۳)ساتویں میں وہی(۱۴)بروجہ انکار نماز روزے،حج کی ممانعت(۱۵)آٹھویں شعر میں خدا کی نفی(۱۶)شریعت کو فرضی وساختہ بتانا کہ سیاق وسباق سے یہی مراد متعین ہے۔(۱۷)وہ ان الحق(۱۸)دسویں شعر میں خدا بننا(۱۹)گیارھویں میں بھی یہی(۲۰)تیرھویں میں مومن کو اچھا نہ کہنا کافر کو برا نہ کہنا،یہ بیس کفر تو زید کے کلمات مذکور میں کھلے کھلے ہیں۔(۲۱)سولھویں شعرمیں عذاب وثواب کاا نکار(۲۲)سترھویں شعر میں بھلے کو برا،برے کو بھلا کہنا(۲۳)ان صریح عقائد کفر ملعون کو حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طر ف نسبت کرنا(۲۴)کفر کو وصول الی الله بتانا(۲۵)نماز کے لئے ا س کا کہنا کہ خدا کو دھوکا دے لوں اس کے کلمات سابقہ کے لحاظ سے لائق تاویل نہ رہا،معنی استہزاء میں متعین ہوگیااور وہ کفر ہے(۲۶)شریعت سے نفرت دلانا(۲۷)شریعت کو راہ خدا نہ ماننا
بالجملہ زید ان کافروں میں ہے جن کو فرمایاگیا ہے من شك فی عذاب وکفرہ فقد کفر [1]جو اس کے کافر ہونے میں شك کرے خود کافر ہے۔ سلطنت اسلام ہوتی تو اس کی تعزیز یہ تھی کہ بادشاہ اسلام اسے قتل کرتا،اس کا اختیار غیر سلطان کو یہاں نہیں۔مسلمانوں کو اس سے میل جول حرا،اس سے سلام کلام حرام،اس کے پاس بیٹھنا حرام،اس کا وعظ سننا حرام،وہ بیمار پڑے تو اسے پوچھنے جانا حرام، مرجائے تو غسل دینا حرام،کفن دینا حرا،م،جنازہ اٹھانا حرا،جنازہ کے ساتھ چلنا حرام،اس پرنماز حرام،اسے مسلمانوں کے گورستان میں دفن کرنا حرام،اسے مسلمانوں کی طرح دفن کرنا حرام،اس کے لئے دعا ئے بخشش کرنا حرام،اسے کچھ ثواب پہنچانا حرام،اسکی قبر پر جانا حرام،جوان باتوں میں سے کوئی بات اسے مسلمان جان کر کرے گا یا اس کی موت کے بعداس کے لئے دعائے بخشش کرے گا یا اسے
عــــــہ:ظاہرًا یوں ہے ع اطہر ہے یا خدا ہے الخ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع