دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الله کے سوا نہیں پھر بولتاہے کون                                                اطہر تجھے خدا نہ کہوں اور کیا کہوں

اطہر تو برائے نام ہوں میں حیرت نہیں ہے الله ہوں میں          عارف ہے اگر تو شك مت لاؤ اور نہیں میں اور نہیں

آپ ہی عرش اور آپ ہی کرسی،آپ ہی دوزخ اور جنت           آپ مکیں ہے آپ مکان ہے کیا کیا شور مچایا ہے

کافر کو تو براکہوں مومن کو کیا کہوں!                           اچھا کہوں نہ اس کو نہ اس کو برا کہوں

مصنفہ طالب حسین فرخ آبادی:

بنا ایك وحدت کی تصویرمیں ہوں                                                مرید آپ ہی،آپ ہی پیر میں ہوں

نہ دیکھاہو جس نے اسے مجھ کو دیکھے                            نہاں وعیاں اس کی تصویر میں ہوں

عذاب کس کا ثواب کیسا گناہ کہتے ہیں کس یارو                              وہی ہے فاعل جو خیر وشر کا خطا ہے عطا خطا ہے

عجب معمہ ہے یہ عزیز وخلا ملا ہے ملاخلا ہے                 برابھلا اب کہوں میں کس کو بھلا براہے برابھلاہے

(۱)مذکورہ بالاعقیدہ کو حضور پرنور شافع یوم النشور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے سینہ کا علم بتاتاہے جو آج تك سینہ بہ سینہ مشائخ طریقت میں چلاآتاہے اوراسی کا نام وصول الی الله ہے،

(۲)اور یہی زید ظاہر میں نماز کے لئے اٹھتا ہے تواپنے مریدوں کے سامنے یہ بھی کہتاہے کہ ذرا خدا کو دھوکا دے لوں،اسی طرح قولی اور فعلی کاروائی کرکے شریعت مطہرہ سے وہ وہ نفرتیں دلاتاہے کہ مسلمان کے کلیجے پاش پاش ہوجاتے ہیں۔

(۳)اور یہی زید وعظ میں بھی پکار پکار کرکہتاہے کہ شریعت تمھارے ماں باپ نے بھی سکھائی،شریعت تو تمھارے استادوں نے بھی سکھائی،شریعت تو تمھارے مولویوں نے بھی سکھائی مگر خدا کے ملنے کا تو رستہ کچھ اور ہے اوریہ تو منترکچھ اورہے اور اسی قسم کے دھوکے دے کر مسلمانوں کو اپنی مریدی کی طرف راغب کرتاہے اورمرید کرکے مذکور عقیدہ اوریہی الله کی تعظیم کرتاہے یعنی خالق مخلوق نہیں۔اب التماس یہ ہے کہ اس زید کا عقیدہ کیساہے،مسلمان اس کے ساتھ کیا برتاؤ کریں،شرع شریف میں ا س کے لئے تعزیزی بھی ہے یا نہیں،مسلمانوں کو اس کی مریدی سے خارج ہوکر بعد توبہ جدید نکاح کا ضرورت ہے یا نہیں؟ اگر جدید نکاح کی ضرورت ہے تو پہلا مہرکافی ہے یانہیں،اگر اس جدید نکاح میں عورت قبول نہ کرے تو کیا صورت ہے؟ کتاب تذکرہ غوثیہ مسلمانوں کے پڑھنے اور عمل کرنے کے قابل ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی اوپر کے سوالوں کے جوابات مفصل طور سے ارقام فرماکر عندالله ماجور ہوں وعندالناس مشکور ہوجئے گا۔فقط


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن