دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اثران باشد [1]۔

محامد کا اثر ہوگا۔(ت)

اوراس حدیث سے تیسری حدیث کے اس جملہ لم یفتحہ علی احد من قبلی کی شرح میں لکھتے ہیں:

نکشادہ الہام نکردہ برہیچ یکے پیش ازمن بلکہ برمن نیز پیش ازیں وقت چنانچہ از حدیث سابق لائح می شود [2]۔

مجھ سے پہلے ان کا کسی پر الہام نہ ہوگا بلکہ میں بھی ا س سے پہلے ان کونہ جانوں گا جیسا کہ سابقہ حدیث سے واضح ہے۔(ت)

اور شیخ اکبر محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ میں گویا اسی حدیث کو بیان فرماتے ہیں:

فیاتی ویسجدویحمداﷲ بمحامد یلھمہ اﷲ تعالٰی ایاہ فی ذلك الوقت لم یکن یعلم قبل ذلك الوقت [3]۔

آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تشریف لاکر سجدہ ریزی کرینگے اور الله تعالٰی کی ایسی محامد کریں گے جن سے الله تعالٰی آپ کو اس وقت نوازے گا اس سے پہلے وہ آپ کے علم میں نہ ہوں گی۔(ت)

پس ان عبارات سے صاف معلوم ہوتاہے کہ یہ محامد اسی وقت تعلیم ہوں گے،اور یہ محامد بھی من جملہ مایکون سے ہے،تو گویا ابھی تك اس کا علم حضور کو نہیں۔اورگویا بعض اشیاء کا علم نہ ہوا جیساکہ ا س حدیث سے ظاہر ہوا،تو تمام اشیاء کا علم نہ ہوا اور اس میں احتمال ذہول بھی نہیں رہتا کیونکہ خود اس سے انکار فرماتے ہیں کہ ہم کواس کا علم عطا نہیں ہوا۔امیدکہ مفصل جواب عطافرمائیں گے،اطمینان کے لئے دریافت ہے،اورمرقاۃ  میں اس کی کیا شرح کی گئی ہے؟

الجواب:

مولانا المکرم اکرمکم! السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،،کارڈ کے مطالعہ سے محظوظ ہوا،مولٰی تعالٰی آپ کو برکات دے،ایسی حق پسندی وحق جوئی نہایت قابل مسرت ہے۔ماکان ومایکون جس کے ذرہ ذرہ کا احاطہ کلیہ قرآن عظیم واحادیث صحیحہ وارشادات ائمہ سے آفتاب روشن کی طرح ثابت ہے،اس کے معنی ماکان من اول یوم ویکون الی اخر الایام یعنی روز اول آفرینش سے روز قیامت تك جو کچھ ہوا اور ہونے والا ہے ایك ایك ذرے کا علم تفصیلی حضور کو عطا ہوا،شرق وغرب


 

 



[1] اشعۃ المعات ترجمہ مشکوٰۃ(فارسی)باب الحوض والشفاعۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۴/ ۳۸۸

[2] اشعۃ المعات ترجمہ مشکوٰۃ(فارسی)باب الحوض والشفاعۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر۴ /۳۸۹

[3] فتوحات مکیہ الباب الخامس والعشرون وثلثمائۃ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۸۷ و ۴۰۳ و ۳/ ۹۲ و ۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن