30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیۡدِ ﴿۱۴﴾"[1] |
کی قوم نے ان سب نے رسولوں کو جھٹلایا تو تکذیب رسل پر ہم نے جو وعید فرمائی تھی ان سب پر ثابت ہوگئی۔ |
مسلمانوں کے ایمان کو اس کافر اکفر کے ایمان سے کم کہنا صریح کفرہے،یہ کفر کو ایمان پر تفضیل دینا ہے،کافر میں ایمان کہاں اور وہ بھی مسلمانوں کے ایمان سے افضل،جس کانام ان لوگوں نے ترك مولات رکھاہے،اول تو وہ ہرگز ترك مولات نہیں، مشرکوں سے صراحۃ مولات کررہے ہیں بلکہ ان کے غلام بن رہے ہیں،ان میں جذب ہوچکے،ان میں فنا ہو رہے ہیں،مشرك کے پس روہوئے،اسے اپنا رہنما بنالیا،جو وہ کہتاہے وہی مانتے ہیں،ان کے سب سے بڑے عالم مولوی عبدالباری فرنگی محلی نے صاف صاف ان باتوں کا اقرار اکیا اور صراحۃ لکھ دیا کہ میں نے قرآن وحدیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثار کردی،قرآن عظیم نے بکثرت آیتوں میں تمام کفار سے موالات قطعا حرام فرمائیں مجوس ہوں خواہ یہود ونصارٰی ہوں،خواہ ہنود،اورسب سے بدتر مرتدان ہنود،ا ور یہ مدعیان ترك موالات مشرکین مرتدین سے یہ کچھ موالات برت رہے ہیں۔پھر ترك موالات کا دعوٰی،اس کی نظیر یہی ہوسکتی ہے کہ کوئی مشرك مہادیو کو پوجتا جائے اور کہے دیکھو شرك بہت بری چیز ہے سوا خدا کے کسی کو نہ پوچنا وغیر خدا کو سجدہ نہ کرنا،نصارٰی سے ترك معاملت جائز دنیویہ جس کانام انھوں نے ترك موالات رکھاہے ور اسے فرض بلکہ مدار ایمان بتاتے ہر گز شریعت نے اسے واجب نہ کیا،یہ ان کا شریعت پر افتراء اور ان کا بلکہ ان کے رہنما گاندھی کا اختراع ہے،ان سب امور کی تفصیل ہماری کتاب المجحۃ المؤتمنہ میں ہے۔اور بفرض غلط اگر یہ واجب بھی ہوتی تو اسے اسلام کی پانچوں بناؤن سے بڑھ کر کہنا صریح کفر تھا،الله عزوجل کو ایك اور نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اس کا رسول برحق ماننے کے برابربھی کوئی فرض نہیں ہوسکتا،سب فرض اس کے نیچے ہیں اور اس کے سبب مقبول،یہ نہ ہو تو سب مردود،
|
قال اﷲ تعالٰی"وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳﴾"[2] |
الله تعالٰی نے فرمایا:اور جو کچھ انھوں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرماکر انھیں باریك باریك غبار کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع