دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

وَیُحِبُّوۡنَہٗۤ ۙ اَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ ۫ یُجٰہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَلَا یَخَافُوۡنَ لَوْمَۃَ لَآئِمٍ ؕ ذٰلِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَاللہُ وٰسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۵۴"[1]

وہ الله کے پیار ےاور الله ان کا پیارا،مسلمانوں پر نرم اور کافروں پر سخت،الله کی راہ میں لڑیں گے اور کسی کی ملامت کرنے والے کی ملامت اندیشہ نہ کریں گے،یہ الله کا فضل ہے جسے چاہےدے،اور الله وسعت والا علم والاہے۔

یہاں بھی یایھاالذین اٰمنوا سے خطاب فرمایا او را نھیں میں سے بعض معاذالله مرتد ہوئے،او وہ الله کے پیارے صدیق اکبر اور ان کے پیرو ہوئے،زید کاکہنا کہ خطاب الٰہی صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم سے ہے اورہم بالطبع داخل ہیں بہت صحیح ہے،اور واقعی قرآن کریم کفا رسے زجر کے سوا خطاب کم فرماتا ہے،غالبا اپنے حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو حکم دیتاہے کہ ان سے یوں فرمادو،"قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱"[2]،"قُلْ یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ [3]،"قُلْ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ ہَادُوۡۤا"[4]،"قُلْ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا"[5] وغیر ذالک۔پھر بھی بعض جگہ سوائے زجر بھی قرآن عظیم نے بنفس نفیس ان سے خطاب فرمایاہے۔

قال تعالی " یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ اٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِہٖ یُؤْتِکُمْ کِفْلَیۡنِ مِنۡ رَّحْمَتِہٖ وَ یَجْعَلْ لَّکُمْ نُوۡرًا تَمْشُوۡنَ بِہٖ وَ یَغْفِرْ لَکُمْ ؕ وَ اللہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۸﴾ۚۙ "[6]۔

الله تعالٰی نے فرمایا:اے وہ لوگوں جو موسی وعیسٰی پرایمان کانام لیتے ہو،یعنی یہود ونصاری الله سے ڈرو اورا س کے رسول محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر ایمان لاؤ تمھیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمھارے لئے نور کردے گا جس سے صراط پر چلو اور تمھارے گناہ بخش دے گا اور الله بخشنے والا مہربان ہے۔

معالم شریف میں ہے:

یایھاالذین اٰمنوا اتقواﷲ،الخطاب لاھل الکتابین من الیہود والنصاری یقول یایھا الذین اٰمنوا بموسی وعیسی

اے اہل ایمان! الله کا تقوٰی اختیار کرو،یہ یہود ونصارٰی اہل کتاب کو خطاب ہے فرمایا اے وہ لوگو! جو موسٰی وعیسی پر ایمان لائے

 



[1] القرآن الکریم ۵ /۵۴

[2] القرآن الکریم ۱۰۹ /۱

[3] القرآن الکریم ۳/ ۹۸

[4] القرآن الکریم ۶۲/ ۶

[5] القرآن الکریم ۳/ ۱۲

[6] القرآن الکریم ۵۷/ ۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن