دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اس پر امام نے جواب دیا کہ قرآن عطیم عامہ مسلمین سے بھی خطاب فرماتاہے کفار سے بھی خطاب فرماتاہے اگر ایسا نہیں یعنی مخاطبہ اس کا صرف صحابہ کرام ہی سے ہو تو اوامرا ونواہی سب اٹھ جائیں گے اور کوئی کافر کافر نہ رہے گا۔اور یہ کہہ دے گا کہ ہم کو کوئی حکم نہیں پہنچا،ا س پر زید نے کہاکیا ہم کمینے اس قابل نہیں کہ قابل نہیں کہ قرآن عظیم ہم سے مخاطبہ فرمائے،صحابہ سے اس نے خطاب فرمایا ان کے صدقہ میں ہم کوملا،عالمگیر دنیا کا بادشاہ ایك چمار سے بات کرنے میں اپنی تذلیل سمجھے گا۔ہماری نسبت قرآن عظیم سے وہ نہیں جو چمار کو علمگیر سے ہے،کافروں سے مخاطبہ نہیں بلکہ ان کو جھڑکیاں دینا ہے

"وَامْتٰزُوا الْیَوْمَ اَیُّہَا الْمُجْرِمُوۡنَ ﴿۵۹"[1](اور جدا ہو جاؤ آج کے دن اے مجرمو۔ت) یہ جھڑکی ہے یا مخاطبہ،شہنشاہ مجرم بدمعاش بدکار کو حکم سزا سنایا کرتا ہے اس کو کلام نہیں کہتے،صحابہ کرام کے پاك ذکر میں طغیان کلام میں یہ بھی زید کے منہ سے نکل گیا کہ اگر وہ ایسی جان نثاری اور ایسی کوششیں نہ فرماتے تو مورخین تاریخ میں لکھ دیتے کہ ایك صاحب پیدا ہوئے اور انھوں نے یہ دعوٰی کیا،ان پر کتاب اتاری گئی اس کے سوا اور کچھ پتا نہ چلتا۔یہ انھیں کی جانبازیوں کا نتیجہ ہے جو ہم مسلمان ہیں،ان کا احسان اسلام پر قرآن پر اور سب پر،اگر معاذالله احسان سے قائل کی نیت اس وقت غصہ یا حماقت کے سبب منت نہادن ہو تو اس کی نسبت کیا حکم ہوگا حالانکہ زید کے اندر کے دل کا اعتقادیہ ہے کہ قرآن عظیم پر کسی کا احسان نہیں حتی کہ جس اکرم الاکرمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر ا س نے نزول اجلال فرمایا ان کا بھی کوئی احسان اس پر نہیں بلکہ اسی کے احسانات بے نہایت ہیں،وہ اپنے عقیدے میں روح ایمان کے طریقہ پر رکھتاہے کہ اس کی ایك آیت کریمہ خود حضور پر نور سیدالمرسلین نبی الانبیاء اور جمیع مخلوقات الٰہی سے افضل تر ہے کہ وہ باری عزوجلالہ کی صفت کریمہ ہے اور یہ مخلوق وہ قدیم ہے اور یہ حادث اور وہ نماز ہوئی یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

نماز تو یقینا ہوگئی،ضمیر منکم صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہ کو پھرنی کچھ ضرور نہیں،التفات بھی ہوسکتاہے،اور پھرے بھی تو حرج نہیں،بعض کہ اس وقت الذین امنوا اور بظاہر صحابہ میں داخل تھے معاذالله بعد کو مرتد ہوگئے جن سے صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ نے قتال فرمایا جس کا ذکر آیہ کریمہ:

"یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ یَّرْتَدَّ مِنۡکُمْ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوْفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّہُمْ

اے ایمان والو! تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب الله ایسے لوگ لائے گاکہ

 


 

 



[1] ا لقرآن الکریم ۳۶/ ۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن