30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماعلی مثلہ بعد الخطاء
(خطاء کے بعد اس کی مثل مجھ پر نہیں۔ت)
اپنے نام سے لفظ غلام اس بناپر ہے کہ حضور خواجہ خواجگان رضی الله تعالٰی عنہ وعنہم کا غلام بننے سے انکار واستکبار رکھتاہے، توبدستور گمراہ اور بحکم حدیث مذکورہ عدوالله ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم،قال اﷲ "اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۶۰﴾ "[1](الله تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے:کیا نہیں جہنم میں ٹھکانا متکبرین کا۔ت)اور اگر بربنائے وہابیت ہے کہ غلام اولیائے کرام بننے والوں کو مشرك اور غلام محی الدین وغلام معین الدین کو شرك جانتاہے تو وہابیہ خود زندیق،بے دین،کفار ومرتدین ہیں "وَ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ۚ﴿۵﴾ "[2](اور کفار کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔ت) والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۹: از رانی کھیت محکمہ ملٹری وائس مسئولہ ثناء الله سب اوورسیئر ۶ شوال ۱۳۳۹ھ
علمائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ میں نے ایك شخص سے کہا کہ تمھارا رکوع،سجودبالشرع نہیں ہے،اس پر اس نے فورًا یہ کہا یہ آج سے القط ہے،جوآج سے نماز پڑھے وہ مادر ......... ہے اور اس سے کہا کہ تم نے داڑھی منڈوائی توکہا کہ سنت ہے،ایسے شخص پر کیا حکم ہے؟ بینوتو جروا۔
الجواب:
اس کا دوسرا لفظ کہ داڑھی منڈوانے کے جواب میں کہا سنت ہے،اگر داڑھی منڈوانے کو سنت کہا تو ضرور کلما کفر ہے،اور اگر یہ مطلب تھاکہ داڑھی رکھنا صرف سنت ہے،فرض واجب نہیں کہ اس کے ترك سے میں نے گناہ کیا تو اگرچہ اس کا یہ جواب شیطانی ہے مگر کفر سے بچ جائے گا،لیکن وہ گالی جوا س نے نماز پڑھنے والے کو دی ضرور کلمہ کفر ہے اس پر فرض ہے کہ نئے سرے سے مسلمان ہو پھر عورت کو رکھنا چاہے تو اس سے دوبارہ نکاح کرے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۴۰: از قصبہ رچھاروڈ ضلع بریلی مسئولہ حکیم محمد احسن صاحب ۹ شوال ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں پر کسی فعل ناجائز کے سبب کفر کا فتوٰی دینا جائز ہے یا نہیں ہے؟ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع