دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الجواب:

(۱)ا س کے کلام سے استہزا مترشح ہوتاہے اس پر توبہ فرض ہے،اور اگر معاذالله فی الواقع کعبہ معظمہ سے استہزا مقصود ہو تو کفر ہے۔

(۲)احکام سلطانی اس کے قلمرو تك ہیں اور اعانت وحمایت ابتداءً ا س ملك والوں پر ہے اور وہ عاجز ہوں یانہ کریں تو قریب والوں پر یونہی منتہائے دنیا تک،مگر ہر فرض بقدر استطاعت ہے اور ہر مطالبہ بقدر قدرت،بحالت موجودہ ہندوستانیوں کو جہاد قائم کرنے کی اجازت شرع میں نہیں۔کما ھو مبین فی المحجہ المؤتمنۃ(جیسا کہ المحجۃ المؤتمنۃ میں اس کا تفصیلی بیان ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۸:                              ا ز سرکار اجمیر مقدس لنگر گلی مسئولہ حکیم غلام علی صاحب                             ۶ شوال ۱۳۳۹ھ

اگر کوئی مولوی اپنے مدرسہ کے دروازے پر اور خلافت کے بورڈ پر اور خلافت کی ٹوپی پر اور خلافت کی رسید پر فقط اجمیر لکھے کیا اجمیر کے ساتھ شریف نہ لکھنا اور اصلی نام غلام معین الدین پر غلام نہ لکھا خلاف عقیدہ اہلسنت ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

اجمیر شریف کے نام پاك کے ساتھ لفظ شریف نہ لکھنا اور ان تمام مواقع میں اس کا التزام کرنا اگر اس بنا پر ہے کہ حضور سیدناخواجہ غریب نواز رضی الله تعالٰی عنہ کی جلوہ افروزی حیات ظاہری و مزار پرانوارکو(جن کے سبب مسلمان اجمیر شریف کہتے ہیں)وجہ شرافت نہیں جانتا تو گمراہ بلکہ عدوالله ہے۔صحیح بخاری شریف میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں الله عزوجل فرماتاہے:

من عادٰی لی ولیًا فقد اٰذنتہ بالحرب [1]۔

جس نے میرے کسی دوست سے دشمنی کی اس کے خلافت میرا اعلان جنگ ہے۔(ت)

اور اگر یہ ناپاك التزام بربنائے کسل وکوتاہ قلمی ہے تو سخت بے برکتا اور فضل عظیم وخیر جسیم سے محروم ہے کما افادہ الامام المحقق محی الدین ابوزکریا قدس سرہ فی الترضی(جیسا کہ امام محقق محی الدین ابوزکریا قدس سرہ نے ترضی میں بیان فرمایا ہے۔ت)اور اس کا مبنٰی وہابیت ہے تو وہابیت کفرہے،اس کے بعد ایسی باتوں کو کیا شکایت     ع


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الرقاق قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۶۲ و ۹۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن