30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث میں ہے بنی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من مشی مع ظالم لیعینہ وھو یعلم انہ ظالم فقد خلع من عنقۃ ربقۃ الاسلام [1]۔ |
جو دانستہ کسی ظالم کے ساتھ اسے مدد دینے چلے بیشك اس نے اسلام کی رسی اپنی گردن سے نکال دی۔ |
اس سے راہ ورسم میل جول رکھنا حرام ہے،
|
قال اﷲ وتعالٰی " وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[2]۔ |
الله تعالٰی نے فرمایا:اگر تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ |
رسول ا لله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم [3]۔ |
ان سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور کرو کہیں وہ تم کو گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمھیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ |
اس کا اخبار بطور پسند خریدنا ہر گز جائز نہیں جب کہ وہ ایسی ناپاك ومخالف دین باتوں پر مشتمل ہوتاہے
|
قال اﷲ تعالٰی" وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْتَرِیۡ لَہۡوَ الْحَدِیۡثِ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِغَیۡرِ عِلْمٍ ٭ۖ وَّ یَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۶﴾"[4]۔ والعیاذ بالله تعالٰی،والله تعالٰی اعلم |
الله تعالٰی کا فرمان مبارك ہے کچھ لوگ لغو باتیں خریدتے ہیں کہ ان کے سبب براہ جہالت خدا کی راہ سے بہکادیں اور اسے ہنسی بنالیں ان کے لئے ہے ذلت دینے والا عذاب۔ |
[1] ا لمعجم الکبیر حدیث ۶۱۹ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۱/ ۲۲۷،شعب الایمان حدیث ۷۶۷۵ درالکتب العلمیہ بیروت ۶/ ۱۲۲
کنز العمال حدیث ۴۱۹۵۵ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۶ /۸۵،الفردوس بماثور الخطاب حدیث ۵۷۰۹ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۵۴۷
[2] القرآن الکریم ۶/ ۶۸
[3] صحیح مسلم باب نہی عن الروایۃ عن الضعفاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۰
[4] القرآن الکریم ۳۱ /۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع