30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اھانۃ شرعا [1]۔ |
مسلمانوں پر شرعا ا س کی توہین لازم ہے۔(ت) |
اسلام کی کوئی خدمت اسے سپرد کرنا جس میں وہ مسلمانوں کا راز داریا بعض مسلمانون کا سردار بنے سخت حرام ہے
|
قال اﷲ تعالٰی "یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ"[2]۔ |
الله تعالٰی نے فرمایا:اے ایمان والو! غیر کو اپنا راز دار نہ بناؤ۔ |
ابو موسٰی اشعری رضی الله تعالٰی عنہ نے جب ایك کافر کو اپنا محرر بنانا چاہا امیر المومنین عمر فاروق رضی الله تعالٰی عنہ نے انھیں فرمان بھیجا:
|
لااکرمھم اذا اھانھم اﷲ و لااعزھم اذا اذلھم اﷲ ولا ادینھم اذا ابعد ھم اﷲ[3] وفی اخرٰی لیس لنا ان ناتمنھم وقد خرنھم اﷲ ولا ان نرفعہم وقد وضعھم اﷲ[4]۔ |
میں کافر کو گرامی نہ کروں گا جب کہ انھیں الله نے خوار کیا،نہ انھیں عزت دوں گا جب کہ انھیں الله نے ذلیل کیا،نہ ان کوقرب دوں گا جب کہ انھیں الله نے دور کیا،دوسری روایت میں ہے ہمیں روا نہیں کہ کافروں کو امین بنائیں حالانکہ الله تعالٰی انھیں خائن بتاتاہے یا ہم انھیں رفعت دیں حالانکہ الله سبحانہ،وتعالٰی نے انھیں پستی دی۔ |
درمختارمیں ہے:
|
یمنع من استکتاب ومباشرۃ یکون بھا معظما عند المسلمین [5]۔ |
اسے کتابت اور ایسے کام سے روك دیا جائے گا جس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کے ہاں معظم ٹھہرے۔(ت) |
اس کی تائید واعانت حرام ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی "وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[6]۔ |
الله تعالٰی نے فرمایا:گناہ اور حد سے بڑھنے پر مدد نہ دو۔ |
[1] تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق باب الامامۃ المطبعۃ الکبرٰی الامیریہ بولاق مصر ۱/ ۱۳۴
[2] القرآن الکریم ۳ /۱۱۸
[3] لباب التاویل(تفسیر الخازن)تحت آیۃ ۵ /۵۱ مصطفی البابی مصر ۲/ ۶۲
[4] لباب التاویل(تفسیر الخازن)تحت آیۃ ۵ /۵۱ مصطفی البابی مصر ۲/ ۶۲
[5] درمختار باب فضل فی الجزیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۲
[6] القرآن الکریم ۵/ ۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع