30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۳:از مدراس بتوسط جناب سید شاہ مخدوم محی الدین صاحب قاری نائب متولی مسجد وا لاجاہی ترملکھیڑی مسئولہ جناب شاہ محمد حسین صاحب قادری نائب قاضی اہلسنت مدراس ۲۲ رمضان ۱۳۳۹ھ
حضرت مولانا المحترم دام فیضکم السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،،مزاج گرامی،ایك استفتاء بغرض جواب مرسل خدمت گرامی ہے،امید کہ جلد جواب باصواب مرحمت فرمائیں گے کیونکہ مدراس میں ایك شخص جو اپنے آپ کو قومی لیڈر کہلواتا ہے اور اپنے اخبار میں ہمیشہ بزرگان دین کی توہین کرتاہے جس کے سبب قوم میں تفرقہ پڑرہاہے اس کی تنبیہ اور خلق الله کی ہدایت کےلئے آپ کو تکلیف دی جاتی ہے امید کہ جواب سے سرفراز فرماکر عندالله ماجور رہوں گے
استفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین کہ ایك مدراسی پرچہ نویس فاتحہ دلانے والوں پر شر انگیزی کرتاہے جس کے خیالات یہ ہیں:"فاتحہ بدعت اور زیارت تربتہا ئے مطہرہ قبر پرستیاں اور اس کی تحریر سے حضرت غوث اعظم محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی الله تعالٰی عنہ کے فاتحہ دلانے والوں اور متبرك طعام کھانے والوں کو نام کی پوجا قبر کی پرستش کرنے والوں،خلافت کا خون پینے والے اور حضرت غوث الاعظم کی پاك ہڈیوں کو چبانے والے سنایا جارہاہے،۱۱ ربیع الآخر کے اخبار میں لکھا ہے:"آج اس کے مریدوں اور متعقدوں کو یہ حال ہے کہ نام کی پوجا اور قبر کی پرستش کررہے ہیں مگر خلافت کا خون پی رہے ہیں،حضرت غوث اعظم کی پاك ہڈیوں کو چبا رہے ہیں،الخ"۲ ربیع الاول کے پرچہ میں لکھا کہ:ان بدمعاشوں کو اس پر رونا نہیں آتا کہ حضرت شاہ بغداد کی روح کو کافروں نے ذلیل کیا ہے"اور ۱۴ ربیع الاول ۱۳۳۹ھ کے پرچے میں لکھا ہے جس کا عنوان یہ ہے:" جادو وہ جو سر پر چڑھ کے بولے کہ اجل کا فرشتہ بندر بن کر شاہ یونان کو کاٹا۔"۱۵ ماہ محرم ۱۳۳۷ھ کے پرچے میں لکھا ہے: "اذان میں محمد رسول اللہ(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)سن کر انگوٹھے چوم لینا یا موئے مبارك کی زیارت کرلینا یا آثار خانہ کے روبرو سے گزرتے ہوئے گردن جھکا دینا یا جمعہ یا جمعرات کو فاتحہ کرلینا یہ باتیں رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی اطاعت نہیں۔"ایسے شخص کے لئے شرع شریف میں کیا حکم کرتی ہے،ایسے شخص کو مولانا،فخر قوم،فخر مسلمانان،لیڈر قوم کا لقب دینا دائرہ اسلام میں کوئی خدمت عطاکرنا اس کی تائید واعانت کرنا اس سے راہ ورسم رکھنا ا س کا وعظ کرانا اس کا اخبار خریدنا کیا حکم رکھتا ہے؟ بینوا تو جروا
الجواب:
فاتحہ کو بدعت کہنا،زیارات مزاراتِ طاہر ہ کو قبرپرستی بنانا،نیاز حضور پرنور سیدنا غوث الاعظم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع